ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 2

وہ اصل حقیقت سے آگاہ تھیں کہ خدا تعالیٰ نے سلسلہ مکالمات اور مخاطبات کو تو بند نہیں کر دیا۔البتہ کوئی شریعت آنحضرتؐکے بعد نہیں اور نہ کوئی شخص ہو سکتا ہے کہ آنحضرتؐکی وساطت کے سوائے براہ راست خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکے۔گوشت خوری ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے ایک ہندو کے ساتھ گوشت خوری کے متعلق اپنی گفتگو کا ذکر کیا۔حضرت نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فعل سے استدلال کرنا چا ہیے۔دنیا میں جیسا کہ ہزاروں نباتات ہیں اور مختلف ضرورتوں کے واسطے انسان کی خدمت کے واسطے کار آمد ہیں۔ایسا ہی ہزاروں جانور بھی ہیں جو کہ انسان کی بہت سی ضرورتوں کے واسطے کار آمد ہوتے ہیں اور ضرورتاً ہندو لوگ بھی استعمال کرتے ہیں بیماری کے وقت مچھلی کا تیل پیتے ہیں۔علاوہ ازیں گوشت خور قومیں ہمیشہ فاتح رہی ہیں۔حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ذکر کیا کہ راولپنڈی میں ایک ہندو ہماری خاطر خربوزے لایا اور ان کو تراش کر اور صاف کر کے اور مصری لگا کر ہمارے آگے رکھا اور گوشت خوری کے مسئلہ کو پیش کیا۔میں نے کہا کہ ہم تو گوشت نہیں کھاتے جیسا کہ ہم گھاس بھی نہیں کھاتے دیکھو ہم خربوزہ بھی نہیں کھاتے۔کیونکہ اگر ہم خربوزہ کھانے والے ہوتے تو تم کو یہ کانٹ چھانٹ نہ کرنی پڑتی۔کچھ تم نے اوپر سے کاٹ کر پھینک دیا اور کچھ اندر سے نکال کر پھینک دیا۔پھر جو درمیان میں رہا اس پر بھی مصری لگائی اور ایک مرکب مصفّٰی چیز بنا کر ہمارے آگے رکھی۔اس مرکب کو ہم کھاتے ہیں۔ایسا ہی انسان گوشت خور بھی نہیں بلکہ ایک معجون مرکب کو کھاتا ہے جو کئی ایک مصالحہ جات اور گھی اور گوشت وغیرہ سے مل کر بنتا ہے۔میر صاحب ناصر نواب نے فرمایا کہ اگر گوشت خوری گناہ ہوتا تو ہزاروں لاکھوں بھیڑ بکریاں جو کہ ذبح کی جاتی ہیں ان کے سبب سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی انسان پر وارد ہوتی۔کیونکہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ جب کبھی کسی بادشاہ یا قوم