ملفوظات (جلد 8) — Page 36
سے کوئی اور معنے دکھا دو تو میں آج بھی مان لینے کے واسطے طیار ہوں۔لغت بھی زبان عربی کی کلید ہے۔کوئی مثال لغت سے ہی دکھا دو تب بھی میں مان لوں گا۔تعجب ہے کہ دوسروں کی رؤیت کا تم اعتبار کرتے ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت پر تم کو کوئی اعتبار نہیں۔یہ جسم عنصری کا لفظ تم نے کہاں سے نکال لیا؟ اگر کہیں یہ لفظ دکھا سکتے ہو تو لے آؤ؟ میں تو اس وقت بھی قبول کرنے کے واسطے طیار ہوں۔قرآن شریف میں، حدیث میں، لغت عرب، کہیں کسی نبی، صحابی وغیرہ کے متعلق لفظ توفّی کا بمعنے آسمان پر جسم عنصری کے ساتھ جانے کے دکھا دو تو میں فوراً مان لوں گا۔لیکن تم حضرت عیسیٰ کے متعلق ایک لفظ کے وہ معنے کیوں کرتے ہو جو کسی نبی، کسی ولی، کسی صحابی، کسی انسان کے متعلق نہیں کئے گئے۔۲۵ سال سے خد اتعالیٰ مجھے یہی بتلا رہا ہے۔پھر تائیدات سماوی اور نشانات میرے ساتھ ہیں۔میں خدا کی باتوں پر اب بھی ویسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ پہلی کتابوں پر رکھتا ہوں۔اس جگہ بیچ میں پھر وہی مولوی صاحب بول پڑے کہ میں توفّی کے معنے آسمان پر جانے کے دکھا سکتا ہوں۔فوراً ایک قرآن شریف مولوی صاحب کے ہاتھ میں دیا گیا۔لگے ورق گردانی کرنے اور اپنے ساتھیوں کی طرف دیکھنے۔کبھی اس کو کہتے ہیں کیوں میاں تم نکالو اور کبھی اس کو اشارہ کرتے ہیں کیوں بھائی کچھ بتاؤنہ۔بہت سے تھے کبھی اس نے اس کے ہاتھ سے قرآن چھینا کبھی اس نے اس کے ہاتھ سے قرآن چھینا۔نکلنا تو کیا تھا۔گھبرا کر بولے اچھا رَافِعُكَ( اٰلِ عـمران:۵۶) جو لکھا ہے۔رفع کے معنے حضرت اقدس نے فرمایا کہ رَافِعُكَ کے معنے اس جگہ وہی ہیںجو رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا(مریم:۵۸) کے معنے ہیں۔مسلمان ہر روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی یہی دعا مانگتےہیں کہ ان کا رفع ہو تو کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے جائیں؟ بات وہی صحیح ہے جو خدا نے بتلا دی اور الہامات سے اس کی تائید کی۔سچے الہام کا معیار مولوی۔الہام کیا ہے؟ الہام تو مجھے بھی ہوتا ہے۔(بعد میں معلوم ہوا کہ اس مولوی کا نام نظام الدین ہے اور کسی مسجد میں