ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 32

نہیں۔اگر تم میں مکر، فریب، کسل اور سستی پائی جائے تو تم دوسروں سے پہلے ہلاک کئے جاؤ گے۔ہر ایک کو چاہیے کہ اپنے بوجھ کو اٹھائے اور اپنے وعدے کو پورا کرے۔عمر کا اعتبار نہیں دیکھو! مولوی عبدالکریم صاحب فوت ہوگئے۔ہر جمعہ میں ہم کوئی نہ کوئی جنازہ پڑھتےہیں۔جو کچھ کرنا ہے اب کرلو۔جب موت کا وقت آتا ہے تو پھر تاخیر نہیں ہوتی۔جو شخص قبل از وقت نیکی کرتا ہے امید ہے کہ وہ پاک ہوجائے۔اپنے نفس کی تبدیلی کے واسطے سعی کرو۔نماز میں دعائیں مانگو۔صدقہ خیرات سے اور دوسرے ہر طرح کے حیلہ سے وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا (العنکبوت:۷۰) میں شامل ہوجاؤ۔جس طرح بیمار طبیب کے پاس جاتا دوائی کھاتا، مسہل لیتا، خون نکلواتا، ٹکور کرواتا اور شفا حاصل کرنے کے واسطے ہر طرح کی تدبیر کرتا ہے۔اسی طرح اپنی روحانی بیماریوں کو دور کرنے کے واسطے ہر طرح کی کوشش کرو۔صرف زبان سے نہیں بلکہ مجاہدہ کے جس قدر طریق خدا تعالیٰ نے فرمائے ہیں وہ سب بجالاؤ۔صدقہ خیرات کرو۔جنگلوں میں جا کر دعائیں کرو۔سفر کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرو۔بعض آدمی پیسے لے کر بچوں کو دیتے پھرتے ہیں کہ شاید اسی طرح کشوف باطن ہوجائے۔جب باطن پر قفل ہوجائے تو پھر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ حیلے کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔جب انسان تمام حیلوں کو بجا لاتا ہے تو کوئی نہ کوئی نشانہ بھی ہوجاتا ہے۔۱ ۲۷؍اکتوبر ۱۹۰۵ء (بمقام دہلی بعد نماز جمعہ) ہر قوم کی طِبّ سے استفادہ کرناچا ہیے چند مولوی اور مدرسہ طبّیہ کے چند طالب علم اور طبیب آئے۔طِبّ کا ذکر درمیان میں آیا۔حضرت نے فرمایا کہ مسلمان کو انگریزی طِبّ سے نفرت نہیں چاہیے۔اَلْـحِکْمَۃُ ضَآلَّۃُ الْمُؤْمِنِ حکمت کی بات تو مومن کی اپنی ہے گم ہو کر کسی اور کے پاس چلی گئی تھی پھر جہاں سے ملے جھٹ قبضہ کرلے۔اس میں ہمارا یہ منشا نہیں کہ ہم ڈاکٹری کی تائید کرتے ہیں بلکہ ہمارا مطلب ۱ بدر جلد ۱ نمبر ۳۴ مورخہ ۸؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۳،۴