ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 23 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 23

مولوی صاحب۔اگرچہ صحیح ہو۔حضرت۔میں کئی دفعہ سمجھا چکا ہوں۔اب باربار کیا کہوں۔کتاب اللہ کے برخلاف جو روایت ہو وہ کس طرح صحیح ہو سکتی ہے؟ مولوی صاحب۔یہ کس نے لکھا ہے۔کس کتاب میں یہ درج ہے کہ بر خلاف روایت ہو تو نہ مانو۔امام بخاری نے بھی غلطی کھائی جو مُتَوَفِّيْكَ کے معنے مُـمِیْتُکَ کر دیئے۔حضرت۔اگر بخاری نے غلطی کھائی تو تم اور کوئی حدیث یا لغت پیش کرو جہاں وفات کے معنے سوائے موت کے کچھ اور کئے گئے ہوں۔مولوی صاحب۔اچھا۔حضرت عیسٰیؑ نے تو فرشتوں کے ساتھ نازل ہونا ہے۔تمہارے ساتھ فرشتے کہاں ہیں؟ حضرت۔تمہارے کندھوں پر جو دو فرشتے ہیں وہ تم کو نظر آتے ہیں جو یہ فرشتے تم کو نظر آجائیں گے؟ مولوی صاحب۔تو زینہ کہاں ہے جس کا ذکر آیا کہ اس پر سے عیسیٰ اترے گا۔حضرت۔نزول کے یہ معنی نہیں جو تم سمجھتے ہو۔یہ ایک محاورہ ہے۔جیسا ہم مسافر سے پوچھتے ہیں کہ تم کہاں اترے؟ اس کے بعد وہ لوگ اٹھ کر چلے گئے۔(بوقت شام) اولیائے۱ دہلی کی کرامت ڈاکٹر۲صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔آج کہاں کہاں کی سیر کی۔انہوںنے عرض کی کہ فیروز شاہ کی لاٹ، پُرانا کوٹ، مہابت خان کی مسجد، لال قلعہ وغیرہ ۱ آج شام کو یہ عاجز کسی کام پر باہر گیا ہوا تھا۔حضرت مغرب کے وقت نشست گاہ میں تشریف لائے اور ایک تقریر فرمائی جس کو مخدوم اخویم ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے قلم بند فرمایا۔(ایڈیٹر) ۲مراد ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب (مرتّب)