ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 232 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 232

مرسل کا مقابلہ کرنے والے خطا پر ہیں فرمایا۔جو لو گ پہلے سے غلطی پر تھے ان کی غلطی اجتہاد تھی اس میں بھی وہ ثواب پر تھے۔لیکن ان لوگوں نے ایک مرسل کا مقابلہ کیا ہے اس واسطے یہ خطا پر ہیں۔۱ ۲۰؍جنوری ۱۹۰۶ء وحدت کا دشمن فرمایا۔خدا تعالیٰ ایک وحدت چاہتا ہے جو شخص اپنے بھائی کو بے جا رنج دیتا ہے جھوٹ خیانت یا غیبت میں حصہ لیتا ہے وہ اس وحدت کا دشمن ہے۔۲ ۲۲؍جنوری ۱۹۰۶ء معجزات حضرت مولوی محمد احسن صاحب نے اپنی تحریر کردہ پہلے سیپارہ کی تفسیر کا ایک حصہ سیر میں حضرت کی خدمت میں سنایا۔معجزات کا ذکر تھا۔حضرت نے فرمایا۔علوم طبعی ہمیشہ ایک رنگ پر نہیں رہتے مگر خدا تعالیٰ کا کلام ہمیشہ سچا ہے۔پہلے طبعی والوں کا خیال تھا کہ آسمان گردش کرتا ہےا ور زمین۳ متحرک ہے۔اب طبعی والوں کا خیال ہے کہ زمین حرکت کرتی ہے۔دن بدن کی تحقیقات کا نتیجہ کچھ اور ہی نکلتا چلا آتا ہے۔ایک بات کو خدائی قول جان کر اس پر پختہ ہو جانا درست نہیں ہے ہر ایک شے کے اصل سبب کو انسان پہنچ نہیں سکتا۔صرف اس بات پر معجزات کا انکار کرنا کہ یہ بات ہم نے کبھی ہوتے نہیں دیکھی جائز نہ ہوگا۔انسان قدرت کے سارے قوانین کا عالم نہیں ہے۔بدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخہ ۱۹؍جنوری ۱۹۰۶ءصفحہ ۲ ۲ بدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخہ ۲۶؍جنوری ۱۹۰۶ءصفحہ ۲ ۳ سہو کتابت سے ’’غیر‘‘ کا لفظ لکھنے میں رہ گیا ہے۔اصل فقرہ یوں ہے۔’’زمین غیر متحرک ہے‘‘(مرتّب)