ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 11

مجاہدہ کے وہ کمالات حاصل کر لیں جو مجاہدات سے حاصل ہوتے ہیں۔صوفیاء کرام کے حالات میں لکھا ہے کہ بعض لوگوں نے آکر ان سے کہا کہ کوئی ایسا انتظام ہو کہ ہم پھونک مارنے سے ولی ہو جاویں۔ایسے لوگوں کے جواب میں انہوں نے یہی فرمایا ہے کہ پھونک کے واسطے بھی تو قریب ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ پھونک بھی دور سے نہیں لگتی۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى(النجم:۴۰) یعنی کوئی انسان بغیر سعی کے کمال حاصل نہیں کر سکتا۔یہ خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون ہے۔پھر اس کے خلاف اگر کوئی کچھ حاصل کرنا چاہے تو وہ خدا تعالیٰ کے کاموں کو توڑتا ہے اور اسے آزماتا ہے اس لیے محروم رہے گا۔دنیا کے عام کاروبار میں بھی تو یہ