ملفوظات (جلد 7) — Page 10
حسن انڈرسن احمدی مسٹر سٹیفن حسن انڈرسن جوامریکہ میں احمدی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور آپ نے حضرت اقدس کے دعاوی مسیحیت و مہدویت کو قبول فرمایا ہے۔۔۔درخواست کی ہے کہ میرا نام بزمرہ مبائعین درج کیا جاوے۔ان کے یہ حالات حضرت کی خدمت میں بیان کئے گئے۔آپ نے فرمایا کہ اس کو لکھ دیا جاوے کہ مومن جو قوی الایمان ہوتا ہے اسے خدا اکیلا نہیں چھوڑتا۔قوت ایمانی ایک جذب اپنے اندر رکھتی ہے۔اس سے ہمیشہ کام لیتے رہیں۔اور دعا اور کوشش کریں کہ اکیلے نہ رہیں کیونکہ اکیلے کو بہت سے خطرات کا اندیشہ ہوتا ہے۔اور شیطان اس پر ہر طرف سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔تبلیغ بھی کرتے رہیں اور اپنی علمی اور عملی حالت کو درست رکھیں۔کیونکہ امریکہ میں وہ ایک انسان ہماری جماعت کے ہیں جو کہ بطور پیشرو کے ہوں گے۔۱ ۲۷؍اکتوبر ۱۹۰۴ء (سفر سیالکوٹ بمقام بٹالہ) سیالکوٹ کے سفر کے لیے ۴ بجے کے قریب اعلیٰ حضرت اپنے خدام کے زمرہ میں دارالامان سے روانہ ہوئے۔اور قریب آٹھ بجے کے حضور بٹالہ پہنچے۔بٹالہ سٹیشن پر جماعت بٹالہ نے آکر شرفِ نیاز حاصل کیا۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی محنت و تکلیف نہ اٹھانی پڑے اور کمال حاصل ہوجاوے۔اس پر حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا کہ۲ حصول کمال کے لیے مجاہدہ شرط ہے اس قسم کے لوگ ہمیشہ گذرے ہیں جو چاہتے ہیں کہ بغیر کسی قسم کی محنت اور تکلیف اور سعی اور