ملفوظات (جلد 7) — Page 132
آج رات میں اس خیال سے سویا تھا کہ زلزلہ کا خواب اور الہامات ہوئے۔فرمایا۔ایمان والے مانتے ہیں پر دوسرے لوگ ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں۔پیسہ اخبار بہت ہی شوخی کرتا ہے اور لوگوں کو خدا کے نشانوں سے غافل کرنا چاہتا ہے اور ان کو تھپک تھپک کر سلاتا ہے۔۱ بلاتاریخ حضرت ام المؤمنین کو کیا فرمایا گھر میں بھی تبلیغ کا سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے ایک روز حضرت ام المؤمنین کو مخاطب کر کے فرمایا۔دیکھو!نوکروں پر سختی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ان کو جو کچھ سمجھانا ہو نرمی سے سمجھا دیا کرو اور ان کے واسطے دعا کیا کرو۔اگر ان کو ملامت کرو تو اس طرح پر کرو کہ خدا تمہیں ہدایت دے۔نیکی دے۔سمجھ دے۔ایسا ہی بچوں کی اگر کسی حرکت سے ناراض ہو جاؤ تو ان کو بھی جھڑکو نہیں ان کے لئے دعا کرو۔اور اسی قسم کے دعائیہ کلمات سے سمجھاؤ۔خدا تعالیٰ کے غضب کے دن آئے ہوئے ہیں وہ کسی کی پروا نہیں کرتا۔جہاں تک ہو سکے خدا کی مخلوق پر رحم کرو تاکہ اللہ تعالیٰ تم پر بھی رحم کرے۔۲ ۳۰؍اپریل ۱۹۰۵ء صدقہ و خیرات اور توبہ سے بلائیں دور ہوجاتی ہیں آتھم کے متعلق کسی نے سوال کیا۔فرمایا۔صدقہ و خیرات سے بلا دور ہوجاتی ہے اگر صدقہ سے عذاب میں تاخیر نہیں ہو جاتی تو