ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 109

میں نے جو گولی آپ کو بنا کر دی تھی وہ مفید ثابت ہوئی تھی۔آپ اس کا استعمال کریں میں بھیج دوں گا اور ختم ہونے پر اَور دوا طیار ہوسکتی ہے۔آپ دودھ کثرت سے پئیں وہ اس مرض میں بہت مفید ہے۔اور میں انشاء اللہ بہت دعا کروں گا۔آپ کے اس پیشاب کو دیکھ کر مجھے تو حیرت ہی ہوئی کہ آپ کس طرح التزام کے ساتھ نمازوں میں آتے ہیں اور آپ کی آواز سے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کو شکایت ہے۔اس پر حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ حضور کی دعا ہے جو اس ہٹ اور استقلال سے میں حاضر ہوتا ہوں ورنہ بعض اوقات قریب بہ غش ہوجاتا ہوں۔پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ میں بہت دعا کروں گا۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضور کی عافیت چاہیے۔فرمایا۔عافیت ہو ہی جاتی ہے۔جب میں آپ کے لیے دعا کروں گا۔حدیث میں آیا ہے مَنْ کَانَ فِیْ عَوْنِ اَخِیْہِ کَانَ اللہُ فِیْ عَوْنِہٖ جو اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا مددگار ہوجاتا ہے۔۱ دو الہامات اس کے بعد فرمایا۔کل الہام ہوا تھا مَـحَوْنَا نَارَ جَھَنَّمَ۲ اللہ تعالیٰ کے کلام میں یہ عجیب بات ہوتی ہے کہ بعض اوقات صرفی نحوی ایسی ترکیب پر اعتراض کر اٹھتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان کے ماتحت تو نہیں ہے۔۳