ملفوظات (جلد 6) — Page 364
ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد نمبر ۶ از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۱ دنیا کے کام کسی نے پورے نہیں کئے۔۴ اگر تُو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تُو بے دین ہے۔۱۴ آسمان کا حکم میں زمین تک پہنچاتا ہوں۔اگر میں اسے سنوں اور لوگوں کو نہ سناؤں تو اسے کہاں لے جاؤں۔۱۸ اس نور کو جو تیرے ایمان میں ہے اپنے عمل سے ثابت کر۔جب تُو نے یوسف کو دل دیا تو کنعان کا راستہ بھی اختیار کر۔۴۰ سنی سنائی بات آنکھوں دیکھی جیسی کیسے ہو سکتی ہے؟ ۵۲ اس مصیبت کے وقت (ہم ) غریبوں کا علاج سوائے صبح کی دعا اور سحری کے رونے کے اور کچھ نہیں۔۵۴ ہر شخص کو کسی نہ کسی کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔۸۰ ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو۔۸۳ دیکھئے پروانہ کے خون ناحق نے شمع کو اتنی مہلت نہ دی کہ رات کو صبح میں بدل لے۔۸۸ خد اکو خدا کی ہستی سے پہچانا جا سکتا ہے۔