ملفوظات (جلد 6) — Page 365
۹۱ ہاتھ کام میں اور دل یار میں لگا ہونا چاہیے۔۹۲ آنا ارادت پر موقوف ہے اور جانا اجازت پر۔۹۶ سرمد گلہ مختصر کر دینا چاہیے ان دونوں کاموں میں سے ایک کام کرنا چاہیے۔۹۶ یا تو اپنا آپ محبوب کی خوشی میں لگا دینا چاہیے یا پھر محبوب سے دھیان ہٹا لینا چاہیے۔۹۸ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۱۰۴ نئی شادی کے لئے جو کچھ چاہیے وہ سامان میں مہیا کروں گا۔۱۲۵ جوانمردوں کےلئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔۱۲۵ اگرچہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی، عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔۱۴۵ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔۱۵۰ ہمارے محبت بھرے مکان میں ہر طرح سے امن ہے۔۱۸۷ یہ دنیا کا جنگل درندوں اور پھندوں سے خالی نہیں بارگاہِ الٰہی کی تنہائی کے سوا کہیں امن نہیں۔۱۸۹ کہتے ہیں صبر کرنے (یعنی لمبا عرصہ گزرنے )سے پتھر لعل بن جاتا ہے ہاں بن جاتا ہے لیکن خونِ جگر پی کر۔۱۹۶ تو جس شخص سے قرآن و حدیث (بیان کرنے )سے رہائی نہ پاسکے اس کا (صحیح ) جواب یہ ہے کہ اسے جواب نہ دے۔۲۰۵ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھا گ جائے۔