ملفوظات (جلد 6) — Page 363
خد اتعالیٰ اپنی محبت آپ بٹھا دیتاہے۔پس ان لوگوں کی پیروی کرو اور دل کو روشن کرو۔پھر دوسروںکی اصلاح کے لیے زبان کھولو۔اس ملک کی شائستگی اور خوش قسمتی کا زمانہ تب آئے گا جب نِری زبان نہ ہو گی بلکہ دل پر دارو مدار ہوگا۔پس اپنے تعلقات خد اتعالیٰ سے زیادہ کرو۔یہی تعلیم سب نبیوں نے دی ہے او ریہی میری نصیحت ہے۔اگر درخانہ کس است حرفے بس است۔۱ الحکم جلد 8 نمبر 31 مورخہ 17/ ستمبر 1904ء صفحہ 7