ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 132 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 132

جو کہ برائے نام تو مسلمان ہیں لیکن اصل میں دشمنِ اسلام ہیں خود ان کا قول تھا کہ مسیح اور مہدی چودہویں صدی کے سر پر ہوگا وہ پورا ہو گیا پھر طاعون بھی نشان تھا وہ بھی پورا ہو گیا نئی سواری جسے ریل کہتے ہیں یہ بھی نشانی تھی جو کہ چلتی دیکھتے ہو۔سورج اور چاند کا گرہن بھی ماہ رمضان میں ہو گیا۔ایک بڑی بدعت جس کی مثال جانوروں میں سے ہاتھی کی مثال ہے یہ پڑگئی تھی کہ نصاریٰ کا زور ہو گیا اور اسلام پر حملے شروع ہوئے ۳۰ لاکھ سے زیادہ مسلمان مُرتد ہو چکے۔کیا یہ ممکن تھا کہ اسلام کے قادرمطلق خدا کو چھوڑکر ایک عاجز انسان اور پھر میّت کو خدا مانا جاوے۔کیا کسی کی عقل وفکر میں یہ بات آسکتی تھی مگرتا ہم لوگ اس دھوکا میں آگئے۔اس کا باعث عیسائیوں کی شرارت ہی نہیں بلکہ مسلمانوں نے بھی ایک بڑا حصّہ اس کا اس طرح سے لیا ہوا ہے کہ مسیح کو تو آسمان پر زندہ مانااور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو زیر زمین دفن شدہ تسلیم کیا اوراس طرح سے ہر ایک پہلو اور بات میں یہ خود عیسائیوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کا ایک دستِ بازو بنے ہوئے ہیں۔اوّل تو قرآن شریف کے برخلاف ایک بات کرتے ہیں اور پھر وہ بات جس سے عیسائیوں کو تقویت ہو قرآن شریف پیش کرتے ہیں کہ اس میں اس کا آسمان پر اُٹھایا جانا لکھا ہے حالانکہ قرآن شریف تو بڑے زور سے اس کی وفات ثابت کرتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِيْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ (المآئدۃ:۱۱۸) اور قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ(اٰل عـمران: ۱۴۵) اور اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا (المرسلات:۲۶) وغیرہ بہت سی آیات ہیں جن سے وفات ثابت ہوتی ہے پھر کمبخت نادان ایک اور بات کہتے ہیں کہ صرف مسیح اور اس کی ماں مَسِّ شیطان سے پاک ہیں۔یہ اصل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینی ہے کہ ایک بنی اسرائیل کی عورت مریم تو مَسِّ شیطان سے پاک ہو اور نعوذبا للہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پاک نہ ہوں اگر یہ لوگ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں ہوتے اور یہ بات کہتے تو پھر دیکھتے کہ اس بے ادبی کی کیا سزا پا تے۔مسیح اور مریم کو مَسِّ شیطان سے پاک قرار دینے کی وجہ اصل بات یہ ہے کہ حضرت مسیح اور ان کی