ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 43 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 43

نماز کی اہمیت ایک شخص نے عرض کی کہ میرے لیے دعا کرو کہ نماز کی توفیق اور استقامت ملے۔فرمایا۔حقیقت میں جو شخص نماز کو چھوڑتا ہے وہ ایمان کو چھوڑتا ہے اس سے خدا کے ساتھ تعلقات میں فرق آجاتا ہے۔اس طرف سے فرق آیا تو معاً اُس طرف سے بھی فرق آجاتا ہے۔سر پر ہاتھ رکھنا پھر اسی شخص نے عرض کی کہ میرے سر پر ہاتھ رکھو آپ نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ دیا اور اس طرح پر اخلاقِ فاضلہ کا ثبوت دیا۔۱ (دربارِشام) تکمیلِ ایمان کا ذریعہ اصل میں ایمان کے کمالِ تام کا ذریعہ الہاماتِ صحیحہ اور پیشگوئی ہوتے ہیں۔ایمان کبھی قصوں کہانیوں سے ترقی نہیں پکڑتے۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ انسان جس مذہب میں پیدا ہوتا ہے۔جس راہ ورسم کا پابند اپنے آباؤ اجداد کو پاتا ہے اکثر اسی کا پابند ہوا کرتا ہے۔اگر ایک بت پرست کے گھر میں پیدا ہوا ہو تو بت پرستی ہی اس کا شیوہ ہوگا اور اگر ایک عیسائی کے ہاں اس نے تربیت پائی ہے تو وہی خُوبُو اس میں پائی جاوے گی۔مگر اس کے مسائل اور اس کی بنیاد، عقائد کا بہت سا حصہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی عقل وفہم میں کچھ بھی نہیں آیا ہوتا۔صرف لکیر کا فقیر ہوتا ہے بچپن اور اوائل عمر میں تو کیا کوئی ان مذاہب کی حقیقت سے آگاہ ہوگا۔عیسویت کے حامی تو اگر ان سے کوئی پوری تعلیم کا پورا جوان عاقل بالغ بھی ان کی تثلیث کے راز کو پوچھے تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ راز ہے جو ایشیائی دماغ کی بناوٹ کے لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہے اور یہی حال بُت پرست کا ہے۔اسلام کی حقانیت ہاں البتہ اسلام ایک دنیا میں ایسا مذہب ہے کہ جس کے عقائد ایسے ہیں کہ انسان ان کو سمجھ سکتا ہے اور وہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں۔اسلام