ملفوظات (جلد 5) — Page 32
جماعت تیار ہو گئی اور جہاں لوگ اس بات کو سن کرخاموش ہو جاتے ہیں وہاں زیادہ ترقی نہیں ہوئی۔فتح کے لئے اوّل لڑائی کا ہونا ضروری ہے اگر لڑائی نہ ہو تو فتح کا وجود کہاں سے آئے؟ پس اسی طرح اگر حق کی مخا لفت نہ ہو تو اس کی صداقت کس طرح کھلے؟ مرکزمیں نمازوںکا قصر نماز کے قصر کرنے کے متعلق سوال کیا گیا کہ جو شخص یہاں آتے ہیں وہ قصر کریں یا نہ؟ فرمایا۔جو شخص تین دن کے واسطے یہاں آوے اس کے واسطے قصر جائز ہے میری دانست میں جس سفر میں عزم سفر ہو پھر خواہ وہ تین چار کوس ہی کا سفر کیوں نہ ہو اس میں قصر جائزہے۔یہ ہماری سیر سفر نہیں ہے۔ہاں اگر امام مقیم ہو تو اس کے پیچھے پوری ہی نماز پڑھنی پڑے گی۔حکام کا دورہ سفر نہیں ہوسکتا۔وہ ایسا ہے جیسے کوئی اپنے باغ کی سیر کرتا ہے۔خواہ نخواہ قصر کرنے کا تو کوئی وجودنہیں۔اگر دوروں کی وجہ سے انسان قصر کرنے لگے تو پھر یہ دائمی قصر ہوگا جس کا کوئی ثبوت ہما رے پاس نہیں ہے۔حکا م کہاں مسافر کہلا سکتے ہیں۔سعدیؒ نے بھی کہاہے۔؎ منعم بکوہ و دشت وبیاباں غریب نیست ہرجاکہ رفت خیمہ زد و خوابگاہ ساخت نکاح پرباجا اور آتش بازی نکاح پرباجا بجانے اورآتش بازی چلانے کے متعلق سوال ہوا۔فرمایا۔ہما رے دین میں دین کی بنا یسر پر ہے عسرپرنہیں اور پھر اِنَّـمَاالْاَعْـمَالُ بِا لنِّیَّاتِ ضروری چیزہے باجوں کا وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نہ تھا۔اعلان نکاح جس میں فسق وفجورنہ ہو جائزہے بلکہ بعض صورتوں میں ضروری شَے ہے کیونکہ اکثر دفعہ نکاحوں کے متعلق مقدمات تک نوبت پہنچتی ہے اور پھر وراثت پراثر پڑتا ہے۔اس لیے اعلان کرنا ضروری ہے مگر اس میں کوئی ایسا اَمرنہ ہو جو فسق و فجور کا موجب ہو۔رنڈی کا تماشا، آتش بازی فسق وفجوراور اسراف ہے۔یہ جائزنہیں۔