ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 344 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 344

ان باتوں سے محروم ہیں اس لیے اعتراض کرتے ہیں۔۱ ۲۰؍ دسمبر ۱۹۰۳ء (بوقتِ ظہر ) خدمتِ دین میں آنے والی موت حکیم آل محمد صاحب تشریف لائے اور حضرت اقدس علیہ السلام سے نیاز حاصل کیا اور عرض کی کہ امروہہ میں میرا یہی کام رہا ہے کہ اس سلسلہ الٰہی کی تبلیغ کروں اور اسی خدمت میں میری جان نِکل جاوے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا دینی خدمت ہوگی مَرنا تو ہر ایک نے ہی ہے اور اس جان نے ایک دن اس قالب کو چھوڑ نا ضرور ہے مگر کیا عمدہ وہ موت ہے جو خدمتِ دین میں آوے۔(بعد نماز مغرب) بے صبری سے ابتلا پیش آتا ہے ایک نوجوان صاحب نے آکر حضرت اقدس سے ملاقات کی اور عرض کی کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں اگر اجازت ہو۔حضرت اقدس نے فرمایاکہ کہو۔تب انہوں نے ایک رئویا اپنی سنائی جو کہ عرصہ اڑھائی سال کا ہوا دیکھی تھی۔اس میں ان کو بتلایا گیا تھا کہ حضرت عیسٰیؑ آگئے ہوئے ہیں اور وہ مرزا قادیان والا ہے۔پھر اس کی تائید میں انہوں نے اور چند خوابیں دیکھی تھیں وہ بھی سنائیں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ ایک دوسرے کی تائید میں ہیں۔اس اثناء میں جوشیلے نوجوان یہ بھی بول اُٹھے کہ جب تک میرا دل تسلی نہ پکڑے گا۔نہ مانوں گا اور بیعت ۱البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخہ ۲۴ ؍دسمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۸۳