ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 271

۳؍ستمبر ۱۹۰۳ء ایک رؤیا اور الہام فرما یا۔اسہال آنے سے میری طبیعت میں کچھ کمزوری پیدا ہو گئی۔ایک تھوڑی سی غنودگیمیں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے دونوں طرف دو آدمی پستولیں لیے کھڑے ہیں اس اَثنا میں مجھے الہام ہوا۔فِیْ حِفَاظَۃِ اللہِ۱ بلا تاریخ ۲ اسم اعظم ایک دن بوقتِ ظہر فرمایا کہ ہیضہ کے لیے ہم تو نہ کوئی دوا بتلا تے ہیں نہ نسخہ صرف یہ بتلا تے ہیں کہ راتوں کو اٹھ کر دعا کریں اور اسم اعظم رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُـرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ اس کی تکرار نماز کے رکوع سجود وغیرہ میں اور دوسرے وقتوں میں کریں یہ خدا نے اسمِ اعظم بتلا یا ہے۔۳ ۹؍ستمبر ۱۹۰۳ء وبائی امراض کا الہامی علاج فر مایا۔مجھے الہام ہوا۔سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ پھر چو نکہ بیماری وبائی کابھی خیال تھا اس کا علاج خدا تعالیٰ نے یہ بتلایا کہ اس کے ان ناموں کا ورد کیا جاوے یَا حَفِیْظُ۔یَا عَزِیْزُ۔یَا رَفِیْقُ۔رفیق خدا تعالیٰ کا نیانام ہے جو کہ اس سے پیشتر اسمائے باری تعالیٰ میں کبھی نہیں آیا۔۱،۲ ۱ البدرجلد ۲ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۸؍ستمبر۱۹۰۳ءصفحہ۲۸۰ ۲ یہ ڈائری ۴؍ تا ۸؍ ستمبر ۱۹۰۳ء میں سے کسی دن کی ہے۔(مرتّب) ۳ البدرجلد ۲ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۸؍ستمبر۱۹۰۳ء صفحہ ۲۸۰