ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 250 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 250

کے خادم فرشتے ہوں گے۔ان الفاظ سے اس کی کمزوری نکلتی ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پاس زمینی ہتھیار نہ ہوں گے بلکہ جو کام زمینی ہتھیاروں سے ہوتا ہے وہ دعا کے ذریعہ سے آسمان کے فرشتے خود کرتے رہیں گے۔مشکوٰۃ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں عیسائیوں کے ساتھ کوئی شخص مقابلہ نہ کرسکے گا مگر ہاں مسیح موعود دعاؤں سے مقابلہ کرے گا سو اب وہ مقابلہ آپڑا ہو اہے جس سے اسلام اور عیسائیت کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔۱ ۱۴؍اگست ۱۹۰۳ء (دربارِ شام) قادیان میں ایک عیسائی کی آمد ایک عیسائی گل محمد نامی جوکہ غالباً دوچار سال سے مذہب عیسوی میں داخل ہیں اور بنوں کے باشندے ہیں اور آج کل لاہور کے ڈیوینیٹی کالج میں قیام پذیر ہیں مذہبی تحقیقات کی غرض سے ۱۴؍اگست ۱۹۰۳ء کو قادیان آکر اُسی دن بعد از نماز مغرب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔حضرت اقدس نے پہلے ان سے معمولی حالات سکونت وغیرہ کے متعلق دریافت کئے جس کے بعد عیسائی صاحب نے اپنے مقصد کا اظہار کیا۔حضرت نے فرمایا کہ آپ کتنی مدت یہاں ٹھیریں گے؟ اس کا جواب گل محمد صاحب نے یہ دیا کہ میں تو کل ہی چلا جاؤں گا۔جس پر حضرت اقدس اور سب سامعین کو نہایت حیرانی ہوئی۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بڑے زور کے ساتھ اصرار سے کہا کہ آپ یہاں دو تین ہفتہ تک ٹھہریں۔یہ مذہبی معاملہ ہے جس کا نتیجہ کفر یا ایمان ہے اس میں ایسی جلد بازی مناسب نہیں اور نہیں تو آپ کم از کم ایک ہفتہ ہی ٹھہریں اور مذہبی امور دریافت کریں ہم حتی الوسع آپ کو سمجھاتے رہیں گے۔حضرت نے یہاں تک بھی فرمایا کہ ہم ہر طرح سے آپ کے مکان، خوراک وغیرہ کا بندوبست کرتے ہیں بلکہ یہاں رہنے میں آپ ۱ البدرجلد ۲ نمبر ۳۲ مورخہ ۲۸؍اگست۱۹۰۳ءصفحہ۴۹ ۲