ملفوظات (جلد 5) — Page 249
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۹ جلد پنجم فرمایا کہ ان کا اثر ہونا تو ایک دعوی بلا دلیل ہے۔ اس قسم کے علاج تصورات کے مد میں آجاتے ہیں کیونکہ تصورات کو انسان پر اثر اندازی میں بڑا اثر ہے۔ اس سے ایک کو ہنسا دیتے ہیں ایک کو رلا دیتے ہیں اور کئی چیزیں جو کہ واقعی طور پر موجود نہ ہوں دوسروں کو دکھلا دیتے ہیں اور بعض امراض کا علاج ہوتا ہے۔ اکثر اوقات تعویذوں سے فائدہ بھی نہیں ہوتا تو آخر تعویز دینے والے کو کہنا پڑتا ہے کہ اب میری پیش نہیں چلتی ۔ یہ امت مرحومہ اس واسطے بھی کہلاتی ہے کہ ان ٹھوکروں سے بچ جاوے جو کہ اُمّتِ مرحومہ اس سے پہلی امتوں کو پیش آئی ہیں ۔ لئے ۱۱ اگست ۱۹۰۳ء دربار شام) مسٹر ڈوئی مدعی الیاس جس کو حضرت اقدس نے مقابلہ پر بلایا ہے جان الیگزینڈرڈوئی اب کثرت سے اس کا چر چا امریکہ اور انگلستان کی اخباروں میں اس مقابلہ پر ہو رہا ہے اور ہندوستان سے باہر کل عیسائی دنیا نے اس مقابلہ کو مذاہب کی سچائی کا حقیقی معیار قرار دیا ہے حتی کہ دہر یہ منش انسان جو کہ ان ممالک میں رہتے ہیں ان کے ایمان کے لیے بھی اس مقابلہ دعا نے ایک راہ کھول دی ہے اور جس عدل اور انصاف پر یہ مقابلہ حضرت اقدس نے مبنی رکھا ہے اس کی شہادت خود یورپ اور امریکہ نے ان الفاظ میں دی ہے کہ اس مقابلہ میں مرزا صاحب نے کوئی پہلو رعایت کا اپنے لیے نہیں رکھا کہ جس سے ڈوئی کو انکار کرنے کی گنجائش ہو۔ آج کل وہی اخبار میں پڑھی جاتی ہیں ان اخباروں کو سن کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ ہمارا مقابلہ صرف مسٹر ڈوئی ہی سے نہیں ہے بلکہ تمام عیسائیوں کے مقابلہ پر ہے اور یہ بھی ایک طریق ہے جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کسر صلیب کرے گا ۔ حدیثوں میں آیا ہے کہ آنے والے مسیح ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲۱ را گست ۱۹۰۳ صفحه ۲۴۲