ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 247 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 247

قیاس سے معلوم ہوتے ہیں اور یا تجربہ سے۔چا ندی کے اس اثر کا پتا تجربہ سے لگتا ہے۔خواب میں اگر ایک کسی مسلمان کو چا ندی دے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے اسلام سے محبت ہے اور وہ مسلمان ہو جاوے گا۔کثرتِ شراب خوری کا نتیجہ اکثر دفعہ جب تک ایک شَے کی کثرت نہ ہو تو اس کے خواص کا پتا نہیں لگتا۔شراب کی کثرت جو اس وقت یورپ وغیرہ میں ہے اگر یہ نہ ہوتی تو اس کے بدنتائج کیسے ظاہر ہوتے جس سے اس وقت دنیا پناہ پکڑنا چاہتی ہے اور اس کی کثرت سے اسلام اور پیغمبرِاسلام کی خوبی کھلتی ہے جنہوں نے ایسی شَے کو منع اور حرام فرمایا۔اگر مسیحؑ کی مقصود بالذّات زمین ہی تھی کہ آخر عمر میں انہوںنے زمین پر ہی آنا تھا تو پھر اتنا عرصہ آسمان پر رہنے سے کیا فائدہ؟ یہی وقت زمین پر بسر کرتے کہ لوگوں کو ان کی ذات اور تعلیم سے فائدہ ہوتا اور قوم گمراہی سے بچی رہتی۔۱ ۸ ؍اگست ۱۹۰۳ء اعلائے کلمۃ الاسلام اہلِ اسلام کی موجودہ حالت پر فرمایاکہ جب تک ان لوگوں میں اعلائے کلمۃ اللہ کا خیال تھا اور اس کو انہوں نے اپنا مقصود بنایا ہو اتھا جب تک ان کی نظریں خدا پر تھیں خدا تعالیٰ بھی ان کی نصرت کرتا تھا، مگر بعد ازاں جب اغراض بدل گئے تو خدا نے بھی چھوڑ دیا اورا ب ان کی نظر انسانوں پر ہے۔سلطنتوں کی بھی یہی حالت ہے کہ اعلائے کلمۃ الاسلام کا کسی کو خیال نہیں ہے خود روم میں ردِّ نصاریٰ میں ایک چھوٹا سارسالہ بھی نہیں لکھا جا سکتا۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ سلطان محافظ حرمین ہے بلکہ حر مین خود محافظ سلطان ہیں۔۱البدرجلد ۲ نمبر ۳۱ مورخہ ۱ ۲؍اگست۱۹۰۳ءصفحہ۲۴۱