ملفوظات (جلد 4) — Page 71
دھمکیاں دی ہیں اور کچھ آدمی جو بیعت میں داخل تھے ان کو بہکا کر بیعت سے توبہ کروائی ہے۔مولوی صاحب نے درخواست کی ہے کہ دعا کی جاوے کہ خد اان کو نیچا دکھاوے۔فرمایاکہ مرتد ہونا یہ بھی ایک سنّت اﷲ ہے۔موسٰی کے وقت میں بھی مرتد ہوئے۔آنحضرتؐکے وقت بھی مرتد ہوئے اور عیسٰیؑکے وقت کا تو ارتداد ہی عجیب ہے۔خدا کا وعدہ ہے کہ اگر ایک جائے گا تو وہ اس کے بدلے میں ایک جماعت دےدے گا۔مواہب الرحمٰن کی اشاعت چونکہ آج کل رات دن ایک عربی کتاب برائے تبلیغ زیر طبع ہے اور اس کے پروف وغیرہ دیکھے جانے میں صرف اس لئے کمال احتیاط سے کام لیا جاتا ہے کہ فرقہ مولویوں نے اب ہر ایک قسم کی بددیانتی غلط بیانی کو حضرت میرزا صاحب کے مقابلے میں جائز رکھا ہوا ہے۔پروف کی صحت پر فرمایا کہ ان لوگوں کو کیا علم ہے کہ ہم کس طرح راتوں کو کام کر کرکے کتابیں چھپواتے ہیں اور پھر اگر پریس مین کی ذرا سی غلطی رہ جاوے تو ان لوگوں کو اعتراض کا موقع مل جاتا ہے حالانکہ خود محمد حسین نے میرے سامنے ایک دفعہ اشاعت السنہ کی چھپوائی پر اعتراف کیا کہ ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔لیکن اب ان لوگوں کی حالت مسخ شدہ ہے کہاں سے کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔(بوقتِ ظہر) کمرہ گرم کرنے کے متعلق ہدایت قبل از نماز حضرت اقدس نے سید فضل شاہ صاحب کو یہ کہا کہ آپ کا کمرہ بہت تاریک رہتا ہے اور اس میں نم بھی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔آج کل وبائی دن ہیں۔رعایت اسباب کے لحاظ سے ضروری ہے کہ وہاں آگ وغیرہ جلا کر مکان گرم کر لیا کریں۔(بوقتِ مغرب) کتاب مواہب الرحمٰن اس وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو کتاب زیر طبع کی نسبت فرمایا کہ امید ہے کہ یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اور دلوں میں داخل ہوگی۔اوّل و آخر کے سب مسائل