ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 280

بیعت کرنے والوں کو نصیحت آج تم لوگوں نے توبہ کی ہے۔اگر سچے دل سے کی ہےتو پہلے سارے گناہ معاف ہو گئے اب اس وقت سے پھر نیا حساب کتاب شروع ہوگا۔فرشتوں کو حکم ہوا ہے کہ تمہارے گذشتہ نامہ اعمال سب چاک کر دیویں اور تم نے اب ایک نیا جنم لیا ہے۔یا درکھو کہ جیسے ایک آقا نے اپنے غلام کے بہت سے قصور معاف کر دیئے ہوں اور اسے تاکید ہو کہ اب کروگے تو سخت سزا ہو گی۔پھر اگر وہ کوئی قصو رکرے تو اسے سخت غصہ آتا ہے۔ایسا ہی حال خدا کا ہے۔خدا قہار ہے اگر اس کے بعد کوئی باز نہ آیا تو اس کا غضب بھڑکے گا۔جیسے وہ ستار ہے ویسا ہی منتقم اور غیور بھی ہے قرآن کو بہت پڑھو۔نمازوں کو ادا کرو۔عورتوں کو سمجھاؤ۔بچوں کو نصیحت کرو۔کوئی عمل اور بدعت ایسی نہ کرو جس سے خدا نا راض ہو۔اگر ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ تم میں اور دوسرے لوگوں میں فرق کرکے دکھلا دے گا۔(مجلس قبل ازعشاء) جس صاحب نے کل حضرت اقدس سے رخصت طلب کی تھی ان سے مخاطب ہو کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہی مناسب ہے کہ عید کی نماز کے بعدروانہ ہوں کیونکہ پھر سخت گر می کا مو سم آنے والا ہے سفر میں بہت تکلیف ہو گی میں نے جیسے آپ سے وعدہ کیا ہے دعا کرتا رہوں گا مجھے کسی امیریا بادشا ہ کا خطر نہیں ہے۔میر اکا م دعا کرنا ہے۔تو بہ کی انتہا فنا ہے ہم سے رخصت ہونے والے احمد ی دوست نے کہا کہ حضرت جب سے میں آپ پر ایمان لا یا ہوں۔میں آج تک فرق نہیں کرسکا کہ میری محبت آپ سے زیادہ ہے یا آنحضر ت (صلی اللہ علیہ وسلم) سے اور ایسے ہی نہیں معلوم کہ میں خدا سے زیادہ پیار کرتا ہوں یا آپ سے۔حضر ت ا قدس نے فرمایا کہ یہ فطر ت انسانی ہے يَعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖ یہی ہے۔جب زرکو آگ میں ڈالتے ہیں تو آخر کار وہ