ملفوظات (جلد 4) — Page 242
تمباکو نوشی کی مضرت ایک شخص نے امریکہ سے تمباکو نوشی کے متعلق اس کے بہت سے مجرب نقصان ظاہر کرتے ہوئے اشتہار دیا۔اس کو آپ نے سنا۔فرمایا کہ اصل میں ہم اس لیے اسے سنتے ہیں کہ اکثر نو عمر لڑکے، نوجوان تعلیم یافتہ بطور فیشن ہی کے اس بلا میں گرفتار و مبتلا ہو جاتے ہیں تا وہ ان باتوں کو سن کر اس مضر چیزکے نقصا نا ت سے بچیں۔فرمایا۔اصل میں تمباکو ایک دھواں ہوتا ہے جو اندرونی اعضا کے واسطے مضر ہے اسلام لغو کاموں سے منع کرتا ہے اور اس میں نقصان ہی ہوتا ہے لہٰذااس سے پرہیزہی اچھا ہے۔پیشگو ئیاں ہستی با ری تعالیٰ کے متعلق معرفت بخشتی ہیں اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت جس طرح سے پیشگوئی دلاتی ہے ایسا اور کوئی سچا علم نہیں۔معرفت کو زیادہ کرنے کا صرف یہی ایک طریق ہے۔ہماری نسبت بھی اللہ تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں فرمایا ہے۔کہ تیری صداقت کو پیشگوئی کے ذریعہ سے ظاہر کروں گا۔پنڈت دیانند اور نیوگ مجھے ایک دفعہ یہ خیال آیا کہ کیا وجہ تھی کہ دیانند نے بے حیائی اور بے غیرتی کا مسئلہ نکالا۔جسے کوئی شریف آریہ بھی بطیب خاطر پسند نہیں کرتا۔بلکہ اس کا نام سن کر گردن نیچی کرلیتا ہے او ر چاہِ ندامت میں غرق ہو جاتا ہے تو میری سمجھ میں آیا کہ چونکہ وہ شخص بغیر بیوی کے تھا اس واسطے وہ سا رے اخلاق جو بیوی کے ہونے سے وابستہ ہیں ان سب سے وہ محروم تھا۔غیرت اور حمیّت بھی ایک بیوی والے شخص کا ہی حصہ ہے چونکہ وہ بیوی سے محروم تھا اس واسطے وہ نیوگ کی خرابی کو محسوس نہیں کرسکا اور نہ سمجھا کہ اس طرح سے میں ہزاروں شریف لوگوں کے گلے پر چُھری پھیرتا ہوں۔یہی وجہ تھی ورنہ اگر اس کے عیا ل ہوتے وہ ہرگز ایسی بے غیرتی کو روا نہ رکھتا۔اب بھی بہت سے شریف آریہ ہیں جو اسے گلے پڑا ڈھول سمجھ کر ہی صرف زبان سے مان لیتے ہیں ورنہ عملدرآمد بہت کم ہے۔۱ ۱ الحکم جلد ۷ نمبر ۸مورخہ ۲۸؍ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵،۱۶