ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 179 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 179

سچائی ظاہر کر دے گا۔اس وقت یہ پورے زور لگائیں گے تاکہ قتل کے مقدمہ کی حسرتیں نہ رہ جائیں کہ کیوں چھوٹ گیا۔یہ لوگ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے جو خدا کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں مگر وہ دیکھ لیں گے کہ اِکْرَامًا عَـجَبًا کیسے ہوتا ہے۔(دربارِ شام) شوقِ تبلیغ فرمایا۔سردست بیس جلد مواہب الرحمٰن کی مجلد کرا کر مصر کے اخبار نویسوں کو بھیجی جاویں اور اگر میری مقدرت میں ہوتا تو میں کئی ہزارمجلد کرا کر بھیجتا۔فرمایا۔یہاں کے لوگوں کا تو یہ حال ہے۔شاید مصر کے لوگ ہی فائدہ اُٹھا لیں۔جس قدر سعید روحیں خدا کے علم میں ہیں وہ ان کو کھینچ رہا ہے۔جماعت کو نصائح بیعت کے بعد ایک شخص نے اپنے گاؤں میں کثرت طاعون کا ذکر کیا اور دعا کی درخواست کی۔فرمایا۔میں تو ہمیشہ دعا کرتا ہوں مگر تم لوگوں کو بھی چاہیے کہ ہمیشہ دعا میں لگے رہو نماز یں پڑھو اور توبہ کرتے رہو۔جب یہ حالت ہو گی تو اللہ تعالیٰ حفاظت کرے گااور اگر سارے گھر میں ایک شخص بھی ایسا ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کے با عث سے دوسر وں کی بھی حفاظت کرے گا۔کوئی بَلا اور دکھ اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے سوا نہیں آتا اور وہ اس وقت آتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالفت کی جاوے۔ایسے وقت پر عام ایمان کام نہیں آتا بلکہ خاص ایمان کام آتا ہے۔جو لوگ عام ایمان رکھتے ہیں وہ ان بلاؤں سے حصہ لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی پروا نہیں کرتا مگر جو خاص ایمان رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف رجوع کرتا ہے اور آپ ان کی حفاظت کرتا ہے مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہٗ۔بہت سے لوگ ہیں جو زبان سے لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا اقرار کرتے ہیں اوراپنے اسلام اور ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں مگر وہ اللہ تعالیٰ کے لیے دکھ نہیں اٹھاتے۔کوئی دکھ یا تکلیف یا مقدمہ آجاوے تو فوراً خدا کوچھوڑنے کو طیار ہو جاتے ہیں اور اس کی نافرمانی کر بیٹھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی کوئی پروا نہیں کرتا