ملفوظات (جلد 3) — Page 375
لنڈن میں جھوٹے مسیح پگٹ کے بعد سچے مسیح کا قدم ہوگا کچھ عرصہ ہوا کہ مفتی محمد صادق صاحب نے ایک خط مسٹر پگٹ مدعی مسیح کو لندن میں لکھ کر مزید حالات اس کے دعویٰ کے دریافت کئے تھے اس کے جوا ب میں پگٹ کے سکرٹری نے دو اشتہار اور ایک خط روانہ کیا تھا وہ حضرتؑکو سنائے۔۔۔۔۔پگٹ کے اشتہار کا عنوان انگریزی لفظ میں تھا جس کے معنے ہیں کشتی نوح۔فرمایا۔اب ہماری سچی کشتی نوح جھوٹی پر غالب آجائے گی۔اور فرمایا کہ یورپ والے کہا کرتے تھے کہ جھوٹے مسیح آنے والے ہیں سو اول لنڈن میں ایک جھوٹا مسیح آگیا اس کا قدم اس زمین میں اوّل ہے بعد ازاں ہمارا ہو گا جو کہ سچا مسیح۱ ہے اور یہ جو حدیثوں میں ہے کہ دجّال خدائی اور نبوت کا دعویٰ کرے گا تو موٹے رنگ میں اب اس قوم نے وہ بھی کر دکھایا۔ڈوئی امریکہ میں نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے اور پگٹ لندن میں خدائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔اپنے آپ کو خداکہتا ہے پگٹ کا خدا ہونا دوسرے لفظوں میں یہ گویا انجیل کی شرح آئی ہے اسے ایک فائدہ ہوا ہے کہ مسیح کو خداماننے سے چھوٹ گیا کیونکہ آپ جو ساری عمر کے لئے خود خدا ہو گیا۔۲ ۱۲؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ(بوقتِ مغرب) آخری زمانہ کی علامات اس وقت مفتی محمد صادق صاحب نے خبر سنائی کہ لاہور سے ایک انگریزی رسالہ نکلتا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ ان ایام میں دنیا میں