ملفوظات (جلد 3) — Page 347
ایک تعبیر پھر ایک صاحب نے خوا ب سنایا کہ اس نے رات کوہاتھی خواب میں دیکھااوریہ کہ حضرت اقدس اس کے سر کو تیل لگارہے ہیں حضرت اقدس نے تعبیر فرمائی کہ رات کے وقت ہاتھی دیکھنا عمدہ ہوتاہے اورتیل لگانابھی زینت ہے یہ بھی اچھا ہے۔مرکزسے عربی رسالہ جاری کرنے کی خواہش حضرت اقدس کے گذشتہ ایما پر عبداللہ عرب صاحب نے کشتی نوح چند ورق کاترجمہ عربی زبان میںکیاتھاوہ حضرت اقدس کوسناتے رہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ اگر یہ مشق کر لیںکہ اردو سے عربی اورعربی سے اردوترجمہ کر لیا کریں تو ہم ایک عربی پرچہ یہاں سے جاری کر دیویں۔شرم پھر شرم کے ذکر پر فرمایاکہ ایک شرم انسان کودوزخ میں لے جاتی ہے اور ایک شرم بہشت میں لے جاتی ہے جو شخص شرم کی وجہ سے اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھاتااس کے لئے شرم دوزخ ہے۔مولویوں کی حالت پھر آج کل کے معترض مولویوںکی حالت پر فرمایا کہ ان لوگوں نے بالکل پادریوں کاڈھنگ اختیار کیاہواہے جیسے وہ جب ملتے ہیں تو سب کچھ چھوڑ چھاڑکر آنحضر ت صلی اللہ علیہ وسلم پر سبّ وشتم شروع کر دیتے ہیں اسی طرح یہ لوگ ہمارے معاملہ میںکرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بھی تماشہ دیکھ رہاہے آنحضرتؐکے زمانہ میںبھی کفار کیا کیا نہ کرتے تھے اگر خدا چاہتاتواسی وقت کفارکوتباہ کردیتامگر اس نے ایسانہ کیا کچھ عرصہ ان کی ناز برداری کرتا رہا۔ایک پیشگوئی کاپورا ہونا پھر سرور شاہ صاحب سے حضرت اقدس کچھ گفتگو ان کے سفر امرتسر کے متعلق کرتے رہے ایک مقام پر فرمایا کہ ہم نے مالی انعامات دے دے کر ان لوگوں کو اپنے مقابلہ پر بلایامگر یہ لوگ نہ آئے مگرہم دینے سے تھکے نہیں ابھی اور دیویں گے اور اگروہ اسے قبول نہ کریں گے تو گویا اپنے ہاتھوں سے ایک اور پیشگوئی ہمارے حق میں پوری کر دیں گے وہ یہ ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ مسیح مال دے گا اور