ملفوظات (جلد 3) — Page 269
ساتھ ان کو بھی کوئی مصدّق خواب آجایا کرتا ہے۔انہوں نے کہا میں نے خواب دیکھا کہ ایک بڑا بکس ادویہ کا چراغ لایا ہے۱ اور شیخ رحمت اﷲ صاحب نے روانہ کیا ہے جب کھولا گیا تو دیکھا کہ ہزارہا شیشیاں اس میں دوا کی ہیں کوئی بڑی کوئی چھوٹی۔تب گھر میں تعجب کیا کہ کبھی کدائیں۲ دس بارہ شیشیاں منگوائی جاتی تھیں مگر یہ ہزار ہا شیشیاں کیوں منگوائی گئیں۔یہ خواب بھی عِنْدِیْ مُعَالِـجَاتٌ کی تصدیق کرتا ہے مجھے بتلایا گیا۔ان کو دکھلایا گیا۔۳ اسباب سے استفادہ جائز ہے علاج حرام تو نہیں اب دیکھو انگریزوں نے ریل بنائی ہے ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔تار ایجاد کی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔تیلیاں آگ جلانے کی ولایت سے آتی ہیں اسی طرح اگر ان کی دوا ہو اور ہم استعمال کریں تو حرج نہیں۔ہاں جو خدا بتلا دیوے وہ ہارج نشان نہیں ہے اگر ٹیکہ کروا کر یہ کہیں کہ نشان ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کو علیحدہ رکھا جاتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مخفی اَمر ہے جو بعد ازاں معلوم ہوگا ورنہ ہم ان کی چیزیں اور ادویہ استعمال کرتے ہی ہیں۔۴