ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 251

ملفوظات حضرت مسیح موعود ان کو تسلی ملتی ہے۔ ۲۵۱ ایک صاحب شاہ جہان پور سے آنے والے نے پوچھا کہ سه سالہ پیشگوئی سے مراد سے لالہ پینگوئی سے کیا مراد ہے؟ سه جلد سوم فرمایا۔ ان تین سال کے اندر بہت سی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں وہ سب اسی کے ماتحت ہیں اور پھر یہ طاعون والی عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کے ذریعہ قریباً دس ہزار لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوئے اور ابھی اڑھائی مہینے باقی ہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو اور کوئی خاص عظیم الشان نشان بھی دکھا دے جو ان سب سے بڑھ کر ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے بڑے معجزے ظاہر ہوتے رہ رہے لیکن مخالف یہی کہتے رہے فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ( الانبياء : 1 ) - یہ ہے ہرقسم کےمعجزات کا ہے کا یہ کتاب جواب لکھی جارہی ہے ہر قسم کے معجزات کا مجموعہ ہے استجابت دعا کا نمونہ اس میں موجود ہے خوارق اور پیشگوئیوں کا یہ مجموعہ ہے۔ کوئی غور کر کے دیکھے کہ کیا طاعون ہم نے خود بنالیا اور لمیر پھر اعجاز اسیح چھوٹا نشان ہے ؟ " مَنَعَهُ مَانِعُ مِنَ السَّمَاءِ “ بھی اسی کے ساتھ ہے۔ نماز میں سستی دور کرنے کا علاج ایک علی گڑھی طالب علم نے اپنی حالت کاذکر کیا کہ اپنی نماز میں سستی ہو جاتی ہے اور میرے ہم مجلسوں نے اس پر اعتراض کیا اور ان کے اعتراض نے مجھے بہت کچھ متاثر کیا اس لیے حضور کوئی علاج اس شستی کا بتائیں ۔ فرمایا۔ جب تک خوف الہی دل پر طاری نہ ہو گناہ دور نہیں ہو سکتا اور پھر یہ بھی ضروری ہے کہ جہاں تک موقع ملے ملاقات کرتے رہو ہم تو اپنی جماعت کو قبر کے سر پر رکھنا چاہتے ہیں کہ قبر ہر وقت مد نظر ہو لیکن جو اس وقت نہیں سمجھے گا وہ آخر خدا تعالیٰ کے قہری نشان سے سمجھے گا۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ آخری دنوں میں آسمان سے ایک وبا نازل کرے وبانا طاعون کا نشان لگا اور اس سے ہلاک کر دے گا۔ ان دنوں میں جب موت کا بازار گرم ہو اور خدا تعالیٰ کی گرفت کا سلسلہ شروع ہو جاوے تو بہ کرے اور سمجھے کہ زندگی ناچیز ہے اس سے کچھ