ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 159 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 159

ہوگی۔مگر اس احمق سے کوئی اتنا پوچھے کہ خدا تعالیٰ نے جب وہ نشان پورا کیا جو صادق کے لیے مقرر تھا پھر لوگ گمراہ ہوں گے یا ہدایت پائیں گے؟ خسوف و کسوف کا نشان بہت بڑا نشان ہے۔(د) ۱۔دیانند پھر د کے مد میں دیانند کے مَرنے کی خبر ہے۔اس کی زندگی میں مَرنے سے پہلے یہ خبر بذریعہ ایک رجسٹری شدہ خط کے اس کو دی گئی تھی۔اور شرمپت اور ملاوامل موجود ہیں۔ان کو قسم دے کر پوچھا جاوے کہ کیا تین مہینے پہلے یہ خبر دی گئی تھی یا نہیں؟ ۲۔دلیپ سنگھ اور اسی مدمیں دلیپ سنگھ کے نا کام ہونے کی پیشگوئی ہے کہ ابھی اُس کے آنے کی کوئی خبر بھی نہیں تھی۔۱ بلاتاریخ سیّد المعصومین صلی اﷲ علیہ وسلم معصوم ہونے کے اسباب اور معصوم بنانے کے اسباب جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو میسّر آئے تھے وہ کسی دوسرے نبی کو کبھی نہیں ملے۔اسی لیے عصمت کے مسئلہ میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جس مقام اور درجہ پر ہیں وہاں اور کوئی نہیں ہے۔خود کوئی کبھی معصوم نہیں بن سکتا بلکہ معصوم بنانا خدا تعالیٰ کا کام ہے۔جس شخص کو کثیر التعداد مال مل گیا ہے اس کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ چوری کرتا پھرے؟ لیکن جس پر خدا کی مار ہے اور گویا روٹیوں کا محتاج ہے اس سے تو ممکن بلکہ قرینِ قیاس ہے کہ اگر پاخانہ میں کوڑی پڑی ہوئی ہو تو وہ اس کے اٹھانے میں بھی کوئی مضائقہ اور دریغ نہ کرے گا۔سو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا کا بہت بڑا فضل تھا جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے