ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 110 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 110

سلسلہ جاری ہوگیا ہے کہ پہلے کبھی ایسا موقع نہیں ملا۔پھر اس ذکر پرکہ انجمن حمایتِ اسلام کوبعض اخباروں نے توجہ دلائی ہے کہ وہ کوئی آدمی بھیجیں۔فرمایا۔ہمارے مخالف اسلام کو کیا پیش کریں گے جب کہ اسلام کی خوبیوں کاخود ان کو اعتراف نہیں ہے۔اوّل خدا کی توحید اسلام نے بڑے زور سے قائم کی مگر جب یہ مسیح میں خدائی صفات کو قائم کرتے اور مانتے ہیں تو توحید کہاں رہی۔پھر برکا ت اسلام کا فخر ہے۔مگر یہ لوگ اس سے بھی منکر ہیں۔اگر پچھلے قصے پیش کریں تو سناتن والے بھی کرسکتے ہیں۔اسلام تو اس پھل کی طرح تھا جو تازہ بتازہ ہو جس کے کھانے سے لذّت اور خوشی محسوس ہو تی ہے مگر اب ان لوگوں نے وہ حالت کر دینی چاہی ہے جیسے ایک سڑا ہوا پھل ہو جس کی عفونت دماغ کو خراب کر دے۔خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اسلام کو تازہ ہی رکھا ہے اور اسی لیے بجزہمارے کوئی دوسرا اس کو پیش نہیں کرسکتا۔آج اسلام کو وہی کامیاب کر سکتا ہے جو بیان کرتے کرتے مسیح کو قبرتک پہنچا دے۔پھر اسی سلسلہ میں فرمایاکہ خدا تعالیٰ نے جو براہین میں وعدہ کیا تھا یَنْصُـرُکَ اللہُ فِی الْمَوَاطِنِ۔یعنی اللہ بہت سے میدانوں میں تیری مددکرے گا۔اب تک جس قدر میدان ہمارے سامنے آئے خدا تعالیٰ نے فتح دی۔۱ ۸ ؍اگست۱۹۰۲ء (بوقتِ شام) امریکہ کے ڈاکٹر ڈوئی کے نام حضرت مسیح موعود ؑ کی چٹھی کا خلاصہ حضرت اقدس علیہ السلام نے مولوی محمد علی صاحب کووہ چٹھی دی جو ڈاکٹرڈوئی امریکہ کے مشہور عیسائی مفتری کے نام لکھی ہے چنانچہ وہ چٹھی پڑھ کر سنائی گئی۔اس چٹھی کو ہم انشاء اللہ اخیر ستمبر۱۹۰۲ء تک