ملفوظات (جلد 2) — Page 83
۴؍جنوری ۱۹۰۱ء ایک الہام کا پورا ہونا حضرت اماں جانؓکی طبیعت ۳؍جنوری۱۹۰۱ء کو کسی قدر ناساز ہو گئی تھی۔اس کے متعلق حضرت اقدس نے سیر کے وقت فرمایا کہ چند روز ہوئے میں نے اپنے گھر میں کہا کہ میں نے کشف میں دیکھا ہے کہ کوئی عورت آئی ہے اور اس نے آکر کہا ہے کہ تمہیں(حضرت اماں جان مراد ہیں۔ایڈیٹر)کچھ ہو گیا ہے اور پھر الہام ہوا اَصِـحَّ زَوْجَتِیْ۔چنانچہ کل ۳؍جنوری ۱۹۰۱ء کو یہ کشف اور الہام پورا ہو گیا۔یکا یک بے ہوشی ہو گئی اور جس طرح پر مجھے دکھایا گیا تھا اسی طرح ایک عورت نے آکر بتا دیا۔۱ صوم رمضان فرمایا۔رمضان کا مہینہ مبارک مہینہ ہے۔دعا ؤں کا مہینہ ہے۔۲ فرمایا۔میری تو یہ حالت ہے کہ مَرنے کے قریب ہو جاؤں تب روزہ چھوڑتا ہوں۔طبیعت روزہ چھوڑنے کو نہیں چاہتی۔یہ مبارک دن ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت کے نزول کے دن ہیں۔سادگی یاد رکھو بچوں کی سی سادگی جب تک نہ ہو اُس وقت تک انسان نبیوںکا مذہب اختیار نہیں کر سکتا ہے۔۳ ۱۱؍ جنوری ۱۹۰۱ء زندگی کا ستون حضرت مسیح موعود ؑ کی طبیعت کچھ علیل تھی۔فرمایا۔ہر چیز کا ستون ہوتا ہے۔زندگی اور صحت کا ستون خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔۴ ۱ الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخہ ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۵ ۲ الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ ؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۱ ۳ الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخہ ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۵ ۴ الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخہ ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۰