ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 1

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْعُوْدِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام یکم ستمبر ۱۹۰۰ء خدا کی صفت غنا کا تقاضا جناب مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے غنائے ذاتی پر بہت موثر اور ڈر دلانے والی تقریر فرمائی۔فرمایا۔اگر چہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اِنَّہٗ اٰوَی الْقَرْیَۃَ۔مگر خدا تعالیٰ کسی کا محکوم رہنا نہیں چاہتا۔اس کی صفتِ غنا ہر دم تقاضاکرتی ہے کہ انسان کبھی ایمن اور مطمئن ہو کر نہ بیٹھ رہے۔اس کا منشا ہے کہ انسان خوف و ہراس میں اوقات بسر کرے توکہ ذِلِّ عبودیت کی حالت قائم رہے۔فرمایا۔ہیضہ خدا تعالیٰ کی تلوار ہے۔بہت بہت دعا ئیں مانگو کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس گاؤں کو محفوظ رکھے۔اس لئے کہ مخالفوں کے نزدیک اور جگہوں کے لوگ تو شہید ہوتے ہیں۔مگر خدا نہ کرے جو یہاں پڑے تو یہی کہیں گے کہ ان پر غضبِ الٰہی پڑا۔۱ ۱ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحہ ۹ (از مکتوبات کریمیہ نمبر ۳ )