ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 2

۳؍ستمبر ۱۹۰۰ء تحفہ گولڑویہ کے متعلق الہامی بشارت تحفہ گولڑویہ میں بڑے بڑے دقائق معارف بیان فرمائے ہیں۔آج فرماتے تھے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا ہےجس کے یہ معنے ہیں کہ یہ رسالہ بڑا بابرکت ہو گا، اسے پورا کرو اور پھر الہام ہوا۔قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا۔چونکہ مضامین کی آمد بہت ہے اور وہ چاہتی ہے کہ درمیانی سلسلہ ٹوٹنے نہ پائےاس لئے کہ ٹوٹنے میں بسا اوقات پیش آمد مضمون فوت ہو جاتا ہے۔مناسب ہے کہ جمعرات تک پھر نمازیں ظہر اور عصر کی جمع کر کے پڑھی جائیں۔۔۔۔۔یوں ثابت اور صحیح ہوگئی وہ پیش گوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ تُجْمَعُ لَہُ الصَّلٰوۃُ۱ ۴؍ستمبر ۱۹۰۰ء بڑا ثواب حضرت اقدسؑ نے ایک دن مولانا عبد الکریم صاحب کو مخاطب ہو کر فرمایاکہ اب تو آپ بھی ہمارے ساتھ گالیوں میں شامل ہو گئے۔بڑا ثواب ہے۔۲ ۷؍ستمبر ۱۹۰۰ء ایک الہام حضرت کو کل دردِ سر کے وقت بار بار یہ الہام ہوا۔’’اِنِّیْ مَعَ الْاُمَرَآءِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً‘‘ یعنی میں امیروں کے ساتھ تیری طرف اچانک آؤں گا۔۱ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحہ ۹ (از مکتوبات کریمیہ نمبر ۳ ) ۲ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۰