ملفوظات (جلد 2) — Page 535
ترجمہ فارسی از صفحہ نمبر ۲۱۹ اگرچہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی، عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے۔۲۲۰ تنور(پر سونے )والی رات بھی گذر گئی اور سمور (پہن کر سونے )والی رات بھی گزر گئی۔۲۲۹ وقت ایسے گزارتے کہ کبھی تو جبرائیل و میکائیل کے ساتھ ہوتے اور کبھی حفصہ و زینب مورد توجہ ہوتیں۔۲۵۵ کسی نے اس (یعقوب ) سے جس کا بیٹا گم ہوگیا تھا پوچھا ، کہ اے روشن ضمیر دانا بزرگ۔۲۵۵ تو نے ملک مصر سے تو کُرتے کی بُو سو نگھ لی لیکن یہیں کنعان کے کنوئیں میں اسے کیوں نہ دیکھا۔۲۵۶ ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔۲۷۳ وہ نماز دوزخ کے دروازہ کی چابی ہے جو تو لوگوں کو دکھانے کے لئے دراز کرتا ہے۔۲۸۱ صبا پھول کو دیکھ کر شرمندہ ہوتی ہے کہ اس نے پھول کو کھِلا تو دیا لیکن اسے لپیٹنے کی طاقت نہیں رکھتی۔۲۸۷ ترک دنیا ، پرہیز گاری اور صدق و صفا کے لئے ضرور کوشش کر، مگر مصطفٰیؐ (کے بتائے ہوئے طریقوں )سے تجاوز نہ کر۔۲۸۸ میں تُو بن گیا تُو میں بن گیا میں تن بنا تُو جان بن گیا۔تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تُو کوئی اور ہے۔