ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 536 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 536

ترجمہ فارسی از صفحہ نمبر ۲۹۷ خدا کی قسم! میں خدا کی طرف سے نوح کی کشتی کی طرح ہوں وہی بد نصیب ہے جو میری کشتی سے دور رہا۔۳۰۵ برا سودا خاوند کی داڑھی پر (یعنی خاوند کے ذمے)۔۳۰۵ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تُو بے دین ہے۔۳۱۱ ناخلف بیٹے کا باپ سے پہلے مر جانا بہتر ہے۔۳۲۸ عیسائی ہوجاؤ جو چاہو سو کرو۔۳۴۴ ولی ولی کو پہچانتا ہے۔۳۷۹ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تُو بے دین ہے۔۳۸۹ وہ معجزہ جو کسی ولی کے متعلق سنا جائے وہ معجزہ اس نبی کا ہے جس کا وہ ولی پیروکار ہے۔۴۱۳ ایک ہی جگہ استقلال سے کام کرنا چاہیے۔۴۲۹ ترک دنیا ، پرہیز گاری اور صدق و صفا کے لئے ضرور کوشش کر، مگر مصطفٰیؐ (کے بتائے ہوئے طریقوں )سے تجاوز نہ کر۔۴۳۵ وہ مہربان اچھوں کے ساتھ بروں کو بھی بخش دیتا ہے۔۴۴۹ اے مرد سلامت تجھ پر سلامتی ہو۔۴۶۷ جھوٹے کا حافظہ نہیں ہوتا۔۴۶۷،۴۶۸ اسرائیل میرا بیٹا بلکہ پہلوٹھا ہے۔۴۸۷ غیب سے ایک مرد ظہور پذیر ہوتا ہے اور کام کر ڈالتا ہے۔۵۰۰ وہ تو خود ہی گمراہ ہے کسی کی کیا رہبری کرے گا۔