ملفوظات (جلد 2) — Page 534
ترجمہ فارسی از صفحہ نمبر ۱۰۹ مٹی بننے سے پہلے مٹی ہو جا۔۱۱۰ اگرچہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی، عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے ۱۱۰ (کسی چیز کے ) طلب گار کو صابر اور متحمل مزاج ہونا چاہیے میں نے کبھی نہیں سنا کہ کوئی کیمیا گر اُکتا گیا ہو۔۱۱۲ حضرت درد ہی نہیں ورنہ طبیب تو موجود ہے۔۱۶۴ آئندہ سال کا حساب کون جانتا ہے جو دوست گذشتہ سال ہمارے ساتھ تھے وہ اب کدھر گئے۔۱۹۶ انسان جو حد مشترک ہے، وہ مسیحا بھی بن سکتا ہے اور گدھا بھی۔۲۰۵ تو جس شخص سے قرآن و حدیث (بیان کرنے )سے رہائی نہ پاسکے ، اس کا (صحیح )جواب یہ ہے کہ اسے جواب نہ دے۔۲۱۴ کسی نے اس (یعقوب ) سے جس کا بیٹا گم ہوگیا تھا پوچھا ، کہ اے روشن ضمیر دانا بزرگ ۲۱۴ تو نے ملک مصر سے تو کُرتے کی بُو سو نگھ لی لیکن یہیں کنعان کے کنوئیں میں اسے کیوں نہ دیکھا۔۲۱۴ اس نے کہا کہ ہمارا حال بجلی کی طرح ہے، ایک لمحہ دکھائی دیتی ہے اور دوسرے لمحہ غائب ہوجاتی ہے۔۲۱۴ کبھی تو میں ایک بلند مقام پر بیٹھتا ہوں اور کبھی اپنے پاؤں کی پُشت پر بھی نہیں دیکھ سکتا۔