ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 533 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 533

ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد دوم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۱۵ کہتے ہیں قیامت کے دن تفتیش ہوگی اور اس دن وہ پیارا محبوب تند خو ہوگا۔۱۵ خالص بھلائی والی ہستی سے برا سلوک ہرگز ممکن نہیں مطمئن رہو کہ انجام بخیر ہوگا۔۱۶ وہ خدا جس سے اہل جہاں بے خبر ہیں اس نے مجھ پر اپنا جلوہ کیا ہے اگر تو اہل ہے تو قبول کر۔۲۵ خلافت پر اس کا دل بہت مائل تھا لیکن ابو بکر اس میں حائل ہوگیا۔۳۰ یہ سب تجھے قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کبھی صلح سے مارتے ہیں اور کبھی جنگ کر کے۔۳۲ اگر ساتھ حضرت سلیمان کا ہاتھ نہ ہو تو خالی نقش سلیمانی (والی انگوٹھی)کیا تاثیر دکھا سکتی ہے۔۳۵ بات جو (کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ (دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔۴۵ جب خداتیر اہے تو تجھے کیا غم ہو سکتا ہے؟ ۷۵ ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑ کاٹ رہا تھا۔۷۹ آواز سے ظاہر ہے کہ تیری بارگاہ بہت بلند ہے ۸۵ ایک مبارک زمانہ اور ایک مبارک سال میں دو عیدوں کے درمیاں ایک مبارک تاریخ کو۔