ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 518

بہشت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اس راہ کو اختیار نہیں کرتا ہے۔اس لیے میںتم کو جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو اسی راہ سے داخل ہو نے کی تعلیم دیتا ہوں کیونکہ بہشت کی حقیقی راہ یہی ہے۔مہدی کا زمانہ۔ایک عظیم الشان جمعہ خدا تعالیٰ نے جو اتمام نعمت کی ہے وہ یہی دین ہے جس کا نام اسلام رکھا ہے۔پھر نعمت میں جمعہ کا دن بھی ہے جس روز اتما مِ نعمت ہوا۔یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ پھر اتمامِ نعمت جو لِيُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهٖ (الصّف:۱۰) کی صورت میں ہو گا وہ بھی ایک عظیم الشان جمعہ ہو گا۔وہ جمعہ اب آگیا ہے کیو نکہ خدا تعا لیٰ نے وہ جمعہ مسیح موعو د کے سا تھ مخصو ص رکھا ہے اس لیے کہ اتما مِ نعمت کی صو رتیں دراصل دو ہیں۔اول تکمیل ہدا یت، دوم تکمیل اشاعت ہدایت۔اب تم غورکر کے دیکھو تکمیل ہدایت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میںکامل طو ر پر ہو چکی لیکن اللہ تعا لیٰ نے مقدر کیا تھا کہ تکمیل اشاعتِ ہدا یت کا زمانہ دوسرا زمانہ ہو جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بروزی رنگ میں ظہو ر فرماویں اور وہ زمانہ مسیح مو عو د اور مہدی کا زمانہ ہے۔یہی وجہ کہ لِيُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهٖ (الصّف:۱۰) اس شان میں فرمایا گیا ہے۔تمام مفسرین نے بالاتفاق اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے زمانہ سے متعلق ہے۔در حقیقت اظہارِ دین اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ کُل مذاہب میدان میں نکل آویں اور اشاعتِ مذہب کے ہر قسم کے مفید ذریعے پیدا ہو جائیں اور وہ زمانہ خدا کے فضل سے آگیا ہے۔چنانچہ اس وقت پریس کی طاقت سے کتابوں کی اشاعت اور طبع میں جو جو سہولتیں میسر آئی ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔ڈاک خانوں کے ذریعہ سے کل دنیا میں تبلیغ ہو سکتی ہے۔اخباروں کے ذریعہ سے تمام دنیا کے حالات پر اطلاع ملتی ہے۔ریلوں کے ذریعہ سفر آسان کر دئیے گئے ہیں۔غرض جس قدر آئے دن نئی ایجادیں ہوتی جاتی ہیں اسی قدر عظمت کے ساتھ مسیح موعود کے زمانہ کی تصدیق ہوتی جاتی ہے اور اظہارِ دین کی صورتیں نکلتی آتی ہیں۔اس لیے یہ وقت وہی وقت ہے جس کی پیشگوئی اﷲ تعالیٰ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ لِيُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهٖ کہہ کر فرمائی تھی۔یہ وہی زمانہ ہے جو اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ ( المائدۃ : ۴) کی شان کو بلند کرنے والا اور