ملفوظات (جلد 2) — Page 430
معکوس نماز وغیرہ ایجاد کی ہوئی ہے کیا قرآن شریف یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں بھی اس کا کہیں پتا لگتا ہے اور ایسا ہی یَا شَیْخُ عَبْدَالْقَادِرِ جَیْلَانِیْ شَیْئًا لِلہِ کہنا اس کا ثبوت بھی کہیں قرآن شریف سے ملتا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تو شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وجود بھی نہ تھا۔پھر یہ کس نے بتایا تھا۔شرم کرو۔کیا شریعت اسلام کی پابندی اور التز ا م اسی کا نا م ہے؟ اب خو د ہی فیصلہ کرو کہ کیا ان باتوں کو ما ن کر اور ایسے عمل رکھ کر تم اس قابل ہوکہ مجھے الزام دو کہ میںنے خاتم النبیین کی مہر کو توڑا ہے۔اصل اور سچی با ت یہی ہے کہ اگر تم اپنی مساجد میںبدعا ت کو دخل نہ دیتے اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی نبوت پر ایما ن لا کر آپؐکے طر ز عمل اور نقش قدم کو اپنا ا ما م بنا کر چلتے تو پھر میر ے آ نے ہی کی کیا ضرو ر ت ہو تی۔تمہار ی ان بد عتو ں اور نئی نبو تو ں نے ہی خدا تعالیٰ کی غیر ت کو تحریک دی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر میں ایک شخص کو مبعوث کرے جو ان جھوٹی نبوتوں کے بُت کو توڑ کر نیست و نابُودکرے۔پس اسی کام کے لیے خدا نے مجھے مامور کرکے بھیجاہے۔مَیں نے سنا ہے کہ غوث علی پانی پتی کے ہاں شاکت مت کا ایک منتر رکھا ہوا ہے جس کا وظیفہ کیا جاتا ہے اور ان گدی نشینوں کو سجدہ کرنا یااُن کے مکانات کا طواف کرنا یہ تو بالکل معمولی اور عام باتیں ہیں۔غرض اﷲ تعالیٰ نے اس جماعت کو اس لیے قائم کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور عزّت کو دوبارہ قائم کریں۔ایک شخص جو کسی کا عاشق کہلاتا ہے اگر اس جیسے ہزاروں اور بھی ہوں تو اس کے عشق و محبت کی خصوصیت کیا رہے۔تو پھر اگر یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق میں فنا ہیں جیسا کہ یہ دعویٰ کرتے ہیں تو یہ کیا بات ہے کہ ہزاروں قبروں اور مزاروں کی پرستش کرتے ہیں۔مدینہ طیبہ تو جاتے نہیں مگر اجمیر اور دوسری خانقا ہوں پر ننگے سر اور ننگے پائوں جاتے ہیں۔پاک پٹن کی کھڑ کی میں سے گزر جانا ہی نجات کے لیے کافی سمجھتے ہیں۔کسی نے کوئی جھنڈا کھڑا کر رکھا ہے۔کسی نے کوئی اور صورت اختیار کر رکھی ہے۔ان لوگوں کے عُرسوں اور میلوں کو دیکھ کر ایک سچّے مسلمان کا دل کانپ جاتا ہے کہ یہ انہوں نے کیا بنا رکھاہے۔اگرخدا تعالیٰ کو اسلام کی غیرت نہ ہوتی