ملفوظات (جلد 1) — Page 453
کامیابی کسی کو دے سکتے ہیں؟ جس کی اپنی ساری رات کی دعائیں اکارت اور بےسود گئی ہیں وہ دوسروں کی دعاؤں پر کون سے ثمرات مرتب کر سکتا ہے؟ جو خود ایلی ایلی لما سبقتنی کہہ کر اقرار کرتا ہے کہ خدا نے اسے چھوڑ دیا، وہ دوسروں کو کب خدا سے ملا سکتا ہے؟ زندہ برکات صرف اسلام میں ہیں دیکھو اور غور سے سنو! یہ صرف اسلام ہی ہے جو اپنے اندر برکات رکھتا ہے اور انسان کو مایوس اور نا مراد ہونے نہیں دیتا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اس کے برکات اور زندگی اور صداقت کے لئے نمونہ کے طور پر کھڑا ہوں۔کوئی عیسائی نہیں جو یہ دکھا سکے کہ اس کا کوئی تعلق آسمان سے ہے۔وہ نشانات جو ایمان کے نشان ہیں اور مومن عیسائی کے لئے مقرر ہیں کہ اگر پہاڑ کو کہیں تو جگہ سے ٹل جاوے۔اب پہاڑ تو پہاڑ کوئی عیسائی نہیں جو ایک الٹی ہوئی جوتی کو سیدھی کر دکھائے۔مگر میں نے اپنے پُر زور نشانوں سے دکھایا ہے اور صاف صاف دکھایا ہے کہ زندہ برکات اور زندہ نشانات صرف اسلام کے لئے ہیں۔میں نے بے شمار اشتہار دیئے ہیں اور ایک مرتبہ سولہ ہزار اشتہار شائع کئے۔اب ان لوگوں کے ہاتھ میں بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ جھوٹے مقدمات کیے اور قتل کے الزام دیئے۔اوراپنی طرف سے ہمارے ذلیل کرنے کے منصوبے گانٹھے مگر عزیز خدا کا بندہ ذلیل کیوں کر ہو سکتا ہے جس میں ان لوگوں نے ہماری ذلت چاہی۔اسی ذلّت سے ہمارے لئے عزت نکلی ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ (الـجمعۃ:۵) دیکھو! اگر کلارک کا مقدمہ نہ ہوتا تو اِبراء کا الہام کیونکر پورا ہوتا جو مقدمہ سے بھی پہلے سینکڑوں انسانوں میں شائع ہو چکا تھا۔یہ اسلام ہی ہے جس کے ساتھ معجزات اور ثبوت ہیں۔اسلام دوسرے چراغ کا محتاج نہیں بلکہ خود ہی چراغ ہے۔اور اس کے ثبوت ایسے اجلٰی بدیہیات ہیں کہ ان کا نمونہ کسی مذہب میں نہیں۔غرض اسلام کی کوئی تعلیم ایسی نہ ہوگی جس کا نمونہ موجود نہ ہو۔آنحضرتؐ صفات الٰہی کا مظہر ہیں میں نے سورۃ الفاتحہ (جس کو ام الکتاب اور مثانی بھی کہتے ہیں اور جو قرآن شریف کی عکسی تصویر اور