ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 283

سلسلہ احمدیہ کے قیام کا مقصد جولائی ۱۸۹۹ء ایک معزز افسر جو کسی تقریب پر اگلے دن قادیان تشریف لائے تو حضرت اقدس امامنا مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان نے بھی ان کی دعوت کی جب کہ سب مہمان کھانے کے واسطے جمع ہوئے تو دستر خوان کے بچھائے جانے سے پہلے حضرت اقدس نے اس مہمان کو اور دوسرے احباب کو مخاطب کرکے فرمایا۔۶۸؎ جب کبھی آپ اس جگہ قادیان میں تشریف لاویں بے تکلف ہمارے گھر میں تشریف لایا کریں۔ہمارے ہاں مطلقاً تکلّف نہیں ہے۔ہمارا سب کاروبار دینی ہے اور دنیا اور اس کے تعلقات اور تکلفات سے ہم بالکل جدا ہیں۔گویا کہ ہم دنیاداری کے لحاظ سے مثل مُردہ کے ہیں۔ہم محض دین کے ہیں اور ہمارا سب کارخانہ دینی ہے جیسا کہ اسلام میں ہمیشہ بزرگوں اور اماموں کا ہوتا آیا ہے۔اور ہمارا کوئی نیا طریق نہیں بلکہ لوگوں کے اس اعتقادی طریق کو جو کہ ہر طرح سے ان کے لئے خطرناک ہے دور کرنا اور ان کے دلوں سے نکالنا ہمارا اصل منشا اور مقصود ہے مثلاً بعض نادان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ غیر قوموں کے لوگوں کی چیزیں چرا لینا جائز ہے اور کافروں کا مال ہمارے لئے حلال ہے اور پھر اپنی ان نفسانی خواہشوں کی خاطر اس کے مطابق حدیثیں بھی گھڑ رکھی ہیں۔پھر وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ جو دوبارہ دنیا میں آنے والے ہیں تو ان کا کام لاٹھی مارنا اور خونریزیاں کرنا ہے حالانکہ جبر سے کوئی دین دین نہیں ہو سکتا۔غرض اسی قسم کے خوفناک عقیدے اور غلط خیالات ان لوگوں کے دلوں میں پڑے ہوئے ہیں جن کو دور کرنے کے واسطے اور پُرامن عقائد ان کی جگہ قائم کرنے