ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 244 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 244

ممبروں کو ذہن نشین کراؤ کہ ایسا میموریل ۴۰؎ فی الحقیقت دین کو ایک نقصان دینے والا امر ہے اور اسی واسطے ہم نے اس کی مخالفت کی کہ دین کو صدمہ پہنچتا ہے۔۴۱؎ ۲۵ ؍ جولائی۱۸۹۸ء گالیوں کا اَحسن جواب مولوی محمد حسین صاحب بطالوی نے اپنے رسالہ اشاعت السنہ نمبر پنجم لغایت دوازدہم جلد ہژدہم بابت ۱۸۹۵ء بدست محمد ولد چوغطہ قوم اعوان ساکن ہموں گکھڑ ضلع سیالکوٹ بھیجا۔جس میں حضرت مسیح موعودؑ پر بہت ناواجب حملے کیے گئے تھے۔آپؑ نے ۲۵ جولائی ۱۸۹۸ء کی سہ پہر کو اصل مرسلہ رسالہ کی پیشانی پر مندرجہ ذیل عبارت لکھ کر قاصد کو دے دیا۔۴۲؎ ’’رَبِّ اِنْ کَانَ ھٰذَا الرَّجُلُ صَادِقًا فِیْ قَوْلِہٖ فَاَکْرِمْہُ وَاِنْ کَانَ کَاذِبًا فَـخُذْہُ۔آمین۔‘‘ ۴۳؎ یکم اگست ۱۸۹۸ء صبح کی نماز کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا۔خواب میں ہاتھ سے دانت کا گرانا منذر ہوتا ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈاڑھ کا حصہ جو بوسیدہ ہو