ملفوظات (جلد 1) — Page 160
لاتے ہیں ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو اُلٹا کر دیتا ہے۔کسی بڑے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی۔جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کردیا ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو گا تب ہی اللہ تعالیٰ اُن کے تباہ کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا دینے کے سامان کر دیتا ہے۔پادریوں کا اُصول یہی ہے۔اُن کی چھاتی پر اسلام ہی پتھر ہے ورنہ باقی تمام مذاہب اُن کے نزدیک نامَرد ہیں۔ہندو بھی عیسائی ہو کر اسلام کے ہی رَدّ میں کتابیں لکھتے ہیں۔رامچندر اور ٹھاکرداس نے اسلام کی تردید میں اپنا سارا زور لگا کر کتابیں لکھی ہیں۔بات یہ ہے کہ اُن کا کانشنس کہتا ہے کہ اُن کی ہلاکت اسلام ہی سے ہے۔طبعی طور پر خوف ان کا ہی پڑتا ہے جن کے ذریعہ ہلاکت ہوتی ہے۔ایک مُرغی کا بچہ بلی کو دیکھتے ہی چلّانے لگتا ہے۔اسی طرح پر مختلف مذاہب کے پیرو عموماً اور پادری خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زور لگا رہے ہیں یہ اسی لئے ہے کہ اُن کو یقین ہے۔اندر ہی اندر اُن کا دل اُن کو بتاتا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے جو ملل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔احمدیت کے ذریعہ اسلام کا دفاع اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔مُسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں ہیں۔اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔چڑیوں سے وہی کام لے گا۔ہماری جماعت اُن کے مقابلہ میں کیا ہے۔اُن کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے سامنے نام بھی نہیں رکھتے لیکن ہم اصحاب الفیل کا سا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات نازل فرمائی ہیں۔مجھے بھی یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید اپنا کام کرکے رہے گی۔ہاں اس پر وُہی یقین رکھتے ہیں جن کو قرآن سے محبت ہے۔اگر قرآن سے محبت نہیں، اسلام سے الفت نہیں، وہ ان باتوں کی کب پروا کرسکتا ہے۔اسلام اور ایمان یہی ہے کہ خدا کی رائے سے رائے ملائے۔جو اسلام کی عزت اور غیرت نہیں کرتا خواہ وہ کوئی ہو خدا کو اس کی عزت اور غیرت کی پروا نہیں ہوتی اور وہ دیندار مسلمان نہیں۔خدا کی باتوں کو