ملفوظات (جلد 1) — Page 133
پھر دوسری لعنت کو بھی کیوں روا نہیں رکھ لیتے تا کہ کفارہ زیادہ پختہ ہو جائے۔جب لعنت کا لفظ آگیا تو پھر کیا ایک اور کیا دو مگر قرآن شریف نے ان دونوں لعنتوں کا ردّ کیا ہے اور دونوں کا جواب دیا ہے کہ ان کی پیدائش بھی پاک تھی اور ان کا مرنا عام لوگوں کی طرح تھا صلیب پر نہ تھا۔فرمایا۔متّقی خدا کی طرف جاتا ہے اور دنیا اس کے پیچھے خود بخود آتی ہے، پر دنیا دار دنیا کی خاطر رنج اور تکلیف اٹھاتا ہے پھر بھی اسے دنیا سے آرام نہیں ملتا۔دیکھو! صحابہ نے دنیا کو ترک کیا اور وہ دنیا میں بھی بڑے مالدار ہوئے اور عاقبت کا بھی پھل کھایا۔صادق اور کاذب کی شناخت سوال ہوا کہ بعض مخالف بھی الہامات کا دعویٰ کرتے ہیں تو صادق اور کاذب میں کیا شناخت ہوئی؟ فرمایا۔یہ بہت آسان ہے وہ ہمارے مقابل میں آکر یہ دعویٰ شائع کریں کہ اگر ہم سچے ہیں تو ہمارا مخالف ہم سے پہلے مَر جائے گا تو ہمیں پختہ یقین خدا تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ہے کہ اگر ایک دس برس کا بچہ جس کے واسطے زندگی کے تمام سامان موجود ہوں اور کثیر حصہ اس کی عمر کا باقی ہووے یہ دعویٰ کرکے ہمارے بر خلاف کھڑا ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اسے ہم سے پہلے موت دے گا۔۱۲؎ ۱۵ ؍ جنوری ۱۸۹۸ء شیعہ مذہب کے عقائد فرمایا۔شیعہ مذہب اسلام کا سخت مخالف ہے۔اوّل۔شیعہ کا اعتقاد ہے کہ جبرئیل وحی لانے میں غلطی کھا گیا ہے۔دوم۔صحابہ ؓ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے بعد حاصل ہوئے تھے ان کے نزدیک معاذ اللہ مسلمان نہ تھے۔سوم۔قرآن شریف جو اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب ہے اور جس کی حفاظت کا خود اللہ تعالیٰ وعدہ کر چکا ہے شیعہ کے اعتقاد کے موافق قرآن شریف اصلی نہیں ہے۔امام مہدی اصل قرآن غار میں لے جاکر چھپ رہے۔چہارم۔بارہ اماموں تک ولایت ختم ہو چکی ، باقی قیامت تک آدمی وحشیوں کی