ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 91 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 91

فرماتا ہے۔اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ (المآئدۃ : ۲۸) یعنی اللہ ان کی عبادت قبول کرتا ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں اور ڈرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ اس کے منشا کے مطابق کام کرتے ہیں اور سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ اس کے مامور کو مانیں۔دیکھو! یہودی خدا کو مانتے ہیں اور مشرک بھی نہیں۔قبلہ بھی ان کا وہ ہے جو پہلے مسلمانوں کا رہ چکا ہے مگر پھر بھی خدا کے حضور مقبول نہیں۔صرف اس لئے کہ اللہ کے رسول کو نہ مانا۔رسولوں کو نہ ماننے سے وہی جنہیں عالمین پر فضیلت دی گئی تھی ملعون ہوئے۔کیونکہ گناہ تو اور بھی ہیں مگر سب سے بڑا گناہ مامور من اللہ کا انکار ہے۔غور کر کے دیکھو تو معلوم ہو جائے گا کہ سب سے بڑا گناہ یہ کیوں ہے؟ جس قدر گناہ ہیں و ہ سب خدا تعالیٰ کے احکام کی نافرمانبرداری سے پیدا ہو تے ہیں اور خدا کے احکام ماموروں کی معرفت دنیا پر ظاہر ہو تے ہیں۔پس جب ان احکام کے لانے والے کو نہ مانا تو گویا اللہ کے کسی حکم کو بھی نہ مانا کیونکہ جس نے اللہ کی مرضی ظاہر کر نی تھی جب اس کا انکار کیا تو اس کی رضا مندی کی راہوں کا کیوں کر علم ہوسکتا ہے؟ یہی وجہ ہے کہ یہودی باوجود خدا کو ماننے۔نماز روزہ کرنے کے بندر سؤر کہلائے۔وصول اِلَی اللہ کا ذریعہ اس شخص نے عرض کیا حضور میں ایمان لایا۔فرمایا۔پھر توبہ و استغفار وصول اِلَی اللہ کا ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت:۷۰) پوری کوشش سے اس کی راہ میں لگے رہو منزل مقصود تک پہنچ جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ کو کسی سے بخل نہیں۔آخر انہی مسلمانوں میں سے وہ تھے جو قطب اور ابدال اور غوث ہوئے۔اب بھی اس کی رحمت کا دروازہ بند نہیں۔قلبِ سلیم پیدا کرو۔نماز سنوار کر پڑھو۔دعائیں کرتے رہو۔ہماری تعلیم پر چلو۔ہم بھی دعا کریں گے۔طریق اسلام یاد رکھو! ہمارا طریق بعینہٖ وہی سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا تھا۔آج کل فقراء نے کئی بدعتیں نکال لی ہیں۔یہ چلّے اور وِرد وظائف جو انہوں نے رائج کر لیے ہیں ہمیں نا پسند ہیں۔اصل طریق اسلام قرآن مجید کو تدبّر سے پڑھنا اور جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کرنا اور نماز توجہ کے ساتھ پڑھنا اور دعائیں توجہ وَ اِنابت اِلَی اللہ سے