ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بلا تاریخ۱ مخالفت مفید ہو تی ہے ذکر ہوا کہ کشمیر میں ایک بڑا مولوی میر واعظ ہے وہ پہلے اس سلسلہ کے متعلق خاموش تھا۔مگر جب سے مولوی عبداللہ صاحب نے اس کو مخاطب کر کے اشتہارات دئیے وہ بھی اپنے وعظ میں مخالفت کرنے لگا ہے۔حضرت نے فرمایا۔اس معاملہ میں مولوی عبداللہ کی کارروائی درست تھی۔مخالفت سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس سے فائدہ ہوتا ہے۔یہی قدیم سے سنّت اللہ چلی آتی ہے۔جب کبھی کوئی نبی پیدا ہوتا ہے لوگ اس کی مخالفت شروع کر تے ہیں سبّ وشتم سے کام لیتے ہیں۔اسی ضمن میں کتابوں کے دیکھنے اور صحیح حالات کے سننے اور معلوم کرنے کا بھی ان کو موقع مل جاتا ہے۔دنیا کے کیڑے جو اپنے دنیاوی کاموں میں مستغرق ہوتے ہیں ان کو فرصت ہی کہاں ہے کہ دینی امور کی طرف متوجہ ہوں لیکن مخالفت کے سبب ۱ قیاس ہے کہ یہ ملفوظات اکتوبر ۱۹۰۷ء کے اواخر یا پھر نومبر ۱۹۰۷ءکے ابتدائی ایام کے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔(مرتّب)