ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 343

والے ہوں مگر جب مالک آبپاشی کی طرف سے لاپرواہی کرے گا تو اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ سب جانتے ہیں۔یہی حال روحانی زندگی میں شجر ایمان کا ہے۔ایمان ایک درخت ہے جس کے واسطے انسان کے اعمال صالحہ روحانی رنگ میں اس کی آبپاشی کے واسطے نہریں بن کر آبپاشی کا کام کرتے ہیں پھر جس طرح ہر ایک کاشتکار کو تخمریزی اورآبپاشی کے علاوہ بھی محنت اور کوشش کرنی پڑتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے روحانی فیوض وبرکات کے ثمرات حسنہ کے حصول کے واسطے بھی مجاہدات لازمی اور ضروری رکھے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا(العنکبوت :۷۰)۔۱ نفس انسانی کی تین حالتیں نفس انسانی ایک بیل کے مشابہ ہے اوراسکے تین درجے ہوتے ہیں۔نفسِ امّارہ۔امّارہ مبالغہ کا صیغہ ہے۔امّارہ کہتے ہیں بدی کی طر ف لے جانے والا۔بہت بدی کا حکم کرنے والا۔۲ دوسری قسم نفس کی نفسِ لوّامہ ہے۔لوّامہ کہتے ہیں ملامت کرنے والے کو۔انسان سے ایک وقت بدی ہوجاتی ہے مگر ساتھ ہی اس کا نفس اس کو اس بدی کی وجہ سے ملامت بھی کرتا اور نادم ہوتا ہے۔یہ انسانی فطرت میں رکھا گیا ہے مگر بعض طبائع ایسے بھی ہیں کہ اپنی گندہ حالت اور سیاہ کاریوں کی وجہ سے وہ ایسے محجوب ہو جاتے ہیں کہ ان کی فطرت فطرت سلیم کہلانے کی مستحق نہیں ہوتی۔ان کو اس ملامت کا احسا س ہی نہیں ہوتا مگر شریف الطبع انسان ضرور اس حالت کا احساس کرتا اور بعض اوقات وہی ملامت نفس اس کے واسطے باعث ہدایت ہوکر موجب نجات ہوجاتی ہے۔مگر یہ حالت ایسی نہیں کہ اس پر اعتبار کیا جاوے۔نفس کی ایک تیسری حالت ہے جسے مطمئنّہ کے نام سے پکاراگیا ہے اور وہ انسان کو جب حاصل ہوتی ہے کہ انسان نفسِ امّارہ اورپھر نفسِ لوّامہ کی مشکلات کو حل کرجائے اوراس جنگ میں اس کو بدر سے۔’’یعنی تم ہلکے ہلکے کام پر نہ رہو بلکہ اس راہ میں بڑے بڑے مجاہدات کی ضرورت ہے۔‘‘ (بدر جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۲۵؍جون۱۹۰۸ء صفحہ ۵) ۲ بدر سے۔’’بدی کی طرف باربار جانے والا۔‘‘ (بدر جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۲۵؍جون۱۹۰۸ء صفحہ ۵)