ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 23 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 23

کہ میرے سامنے آکر جھوٹ بولے کہ اس وقت بھی اسی طرح سے لوگ آیا کرتے تھے اور اگر وہ کہیں کہ یہ اتفاقی بات ہے تو پھر کسی اور جگہ سے اس کی نظیر بتاویں اور دنیا بھر میں اس کا پتہ دیں کہ ایک شخص پچیس۲۵ برس پہلے گمنامی کی حالت میں ہو اور اس وقت اس نے پیشگوئی کی ہو کہ میر ے پاس فوج در فوج لوگ آویں گے اور ہزار ہا روپوں کے مال ومتاع اور تحفے تحائف لے کر آویں گے اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر طرح سے مدد دیا جاؤں گا اور پھر اسی طرح سے وہ پیشگوئی پوری بھی ہو گئی ہو۔اگر یہ دکھا دیویں تو ہم مان لیں گے۔یونہی بہانہ جوئیاں تو ہم قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس طرح سے تو کسی نبی کا کوئی بھی معجزہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ان کو چاہیے کہ کسی کذّاب کی نظیر پیش کریں کہ اس نے پچیس۲۵ برس پہلے اس طرح سے اقتداری پیشگوئی کی ہو اور پھر وہ پوری بھی ہو گئی ہو۔اگر یہ ایسا کر دیں تو ہم تیار ہیں کہ انہیں قبول کر لیں۔اگر کوئی کہے کہ خیر خوابیں آیا ہی کرتی ہیں اور ان میں سے بعض پوری بھی ہوا ہی کرتی ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ خوابیں تو اکثر چوہڑوں اور چماروں کو بھی آتی ہیں اور ان سب سے پوری ہو جاتی ہیں بلکہ کنچنیاں بھی عموماً کہا کرتی ہیں کہ ہماری فلاں خواب پوری نکلی اور ہمارے گھر میں ایک چوہڑی تھی جو اکثر اپنی خوابیں سناتی تھی اور وہ سچی بھی ہوتی تھیں لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ان میں یہ قدرت اور نصرت کہاں ہوتی ہے اس طرح کی فتح اور مدد اور دشمنوں کا ادبار اور اپنا اقبال، دشمنوں کی ذلّت اور اپنی عزت یہ تو صرف صرف انبیاء کے ہی سپر د ہے۔دوسرے کا تو اس میں کچھ حصہ ہی نہیں۔یہ تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے یہ خوابیں تو نہیں۔براہین احمدیہ وہ کتاب ہے کہ جس کے کل مذہبوں والے گواہ ہیں اور ہر ایک ملک میں جس کی اشاعت ہو چکی ہے اور یہاں کے ہندو بھی جس کے گواہ ہیں۔مثلاً لالہ ملاوامل اور شرمپت جو اسی قادیان کے رہنے والے ہیں وہ پہچان سکتے ہیں کہ یہی باتیں تھیں جو اس وقت لکھی گئی تھیں۔اب دیکھ لو کہ کیا معجزات اس سے بڑھ کر ہو تے ہیں؟ یہی تو معجزہ ہے کہ پیشگوئی کے بعد ہندو،آریہ،عیسائی،مسلمان، نیچری، وہابی اپنے بیگانے سب کے سب ہمارے دشمن ہو گئے تھے اور ہمارے تباہ کرنے میں