ملفوظات (جلد 10) — Page 288
حضرت ایوب علیہ السلام کامثالی صبر حضرت ایوبؑکی طرف دیکھو کہ وہ کیسے صابر تھے خدا تعالیٰ نے ان کا ذکر قرآن شریف میں بھی کیا ہے کہ وہ میرا ایک صابر بندہ ہے۔پہلی کتابوں میں ان کا ذکر بالتفصیل لکھا ہے کہ شیطان نے خدا تعالیٰ سے کہا کہ ایوبؑکیوں صبر نہ کرے کہ اس کو تو نے مال دیا ہے، دولت دی ہے، غلام دئیے ہیں، نوکر چاکر دئیے ہیں، اولاد دی ہے، بیوی دی ہے، صحت دی ہے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تو اس کو آزما۔اس پر پہلے تو ان کی بھیڑ بکریاں ماری گئیں۔پھر اور بڑے بڑے جانور مارے گئے مگر پھر بھی حضرت ایوبؑنے صبر سے کام لیا۔اس پر شیطان نے کہا کہ ابھی اس کے پاس دولت اور غلام اور اولاد ہے وہ صبر کیوں نہ کرے۔اس پر اس کے غلام بھی مَر گئے۔پھر انہوں نے صبر کیا۔یہاں تک کہ ہوتے ہوتے سب کچھ ہلاک ہو گیا۔ایک وہ اور ان کی بیوی رہ گئیں۔پھر بھی شیطان نے کہا کہ ابھی ان کی صحت درست ہے اس پر ان کو جذام ہو گیا یعنی کوڑھ ہو گیا۔پھر بھی انہوں نے صبرسے کام لیا۔پس جب وہ اس طرح صابر اور صادق ثابت ہوئے تو خد ا تعالیٰ نے ان کوآگے سے بھی زیادہ مال ودولت، غلام، لونڈیاں اور اولاد عطا فرمائی اور صحت بھی عطا فرمائی۔پس جب انسان صبر سے کام لے تو اس کو سب کچھ ہی مل رہتا ہے۔انسان کو چاہیے جو کام کرے خدا کی رضا کے مطابق کرے۔شیخ سعدی صاحب کیا عمدہ فرماتے ہیں۔؎ کہ بے حکم شرع آب خوردن خطا است اگر خوں بہ فتویٰ بریزی روا است یعنی اگر تم خدا کے منشا کے برخلاف پانی پیو تو وہ گناہ ہے لیکن اگراس کے حکم کے مطابق خون بھی کردو تو وہ جائز ہے۔پس میں تم کو سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا کے سوا جس چیز کی انسان خواہش کرتا ہے۔نہ وہ اس کو ملتی ہے نہ خدا کیونکہ اس کے سوا ہر ایک چیز فانی ہے لیکن جو شخص خدا کو پسند کرتا ہے اس کو خدا بھی ملتا ہے اور دوسری چیزیں بھی ملتی ہیں اور اس کو جو خواہش ہوتی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔اب میں نے جو کچھ