ملفوظات (جلد 10) — Page 21
اور اس کے روکنے والا دن بدن تباہ اور ذلیل ہوتا جاتا ہے اور اس کے مخالف اور مکذّب آخر کار بڑی حسرت سے مَرتے ہیں جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ہماری مخالفت کرنے والے اور ہمارے سلسلہ کو روکنے والے بیسیوں مَر چکے ہیں۔خدا کے ارادہ کو جو در حقیقت اس کی طرف سے ہے کوئی بھی روک نہیں سکتا اور خواہ کوئی کتنی ہی کوششیں کرے اور ہزاروں منصوبے سوچے مگر جس سلسلہ کو خد ا شروع کرتا ہے اور جس کو وہ بڑھانا چاہتا ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ اگر ان کی کو ششوں سے وہ سلسلہ رک جائے تو ماننا پڑے گا کہ روکنے والا خدا پر غالب آگیا حالانکہ خدا پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔پچیس بر س پہلے کی ایک پیشگوئی کا ظہور پھر ایک یہ معجزہ ہے کہ ان لوگوں کی بابت جو ہزاروں لاکھوں ہمارے پاس آتے رہتے ہیں اللہ جلّ شانہٗ نے براہین احمدیہ میں پہلے ہی سے خبر دے رکھی تھی اور یہ وہ کتاب ہے جو عرب، فارس، انگلستان اور دیگر ممالک میں پچیس۲۵ برس کا عرصہ گذرا شائع ہو چکی ہے۔اس میں بہت سے اسی زمانہ کے الہام بھی درج ہیں۔اور یہ ایک ایسی بد یہی بات ہے جس سے کوئی یہودی، عیسائی، مسلمان، برہمو، آریہ انکار نہیں کر سکتا۔اور اس کتاب کا ہمارے اشدّ العداوت یعنی مولوی محمد حسین صاحب نے اسی زمانہ میں ریویو بھی لکھا تھا اور اسی کتاب براہین احمدیہ میں آنے والی مخلوق کی صاف طور پر پیشگوئی درج ہے اور یہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں بلکہ عظیم الشان پیشگوئی ہے اور وہ یہ ہے۔الہامات الٰہیہ یَاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍِِ۔یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔یَنْصُـرُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہٖ۔یَرْفَعُ اللّٰہُ ذِکْرَکَ وَیُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ (ص۲۴۱) اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ وَانْتَـھٰی اَمْرُ الزَّمَانِ اِلَیْنَا اَلَیْسَ ھٰذَا بِالْحَقِّ(ص ۲۴۰) وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیَتْـرُکَکَ حَتّٰی یَمِیْـزَ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ(ص ۴۹۱) فَحَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ(ص۴۸۹) اِنِّیْ نَاصِرُکَ۔اِنِّیْ اُحَافِظُکَ۔اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا( ص ۵۰۷ )